راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کا صدر منتحب ہونے پر جناب عامر کیانی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔اللہ تعالی پاکستان اور پارٹی کے لئے بہتر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آج ضلع راولپنڈی کے معروف پارٹی کارکنان نے ان سے ملاقات کر کے مبارک باد دی۔
مجھے برادر اشفاق چودھری،اسحق خاکوانی،عبدالعلیم خان کو اس موقع پر دلی مبارک باد دینی ہے۔عہدے ایک ذمہ داری ہوتی ہے اور مخلص لوگ اسے اعزاز نہیں چیلینج سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر بڑی خوبصورت باتیں کیں۔ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔سب دوستوں نے انہیں تعاون کا یقین دلایا۔
شمالی پنجاب کا رول آنے والی تحریک میں بہت اہم ہو گا۔مبارک دینے والوں میں انجینئر افتخار چودھری، صداقت عباسی، ساجد قریشی ،عارف عباسی،کرنل اجمل راجہ،راجہ ساجد محمود، چودھری مقرب،راجہ ماجد، محمد عظیم بلا،واثق قیوم عباسی،نوید افتخار چودھری،عبدالسلام عباسی،راجہ خورشید ستی،عابدمغل،عمران اور بہت سے ایسے بھائی شامل تھے جن کا نام مجھے یاد نہیں۔
آج کی محفل میں اتفاق اتحاد کی بات ہوئی۔میری تجویز یہ تھی کہ اب عامر کیانی کو ہر اس فرد کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا جن کے پاس کچھ دوست ضد اور انا کی وجہ سے نہیں گئے اور وہ ہم سے دور ہیں۔نوجوانوں کی نمائیندگی نوید افتخار نے کی جو کل اپنی ٹیم کے ساتھ انہیں ملنے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر دلی دعا ہے کہ الہہ تعالی پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کو ایک روشن خیال،اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں کامیاب کرے جو کرپشن سے پاک بھی ہو اور امن و سلامتی کا گہوارہ بھی۔تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔دوستوں نے عامر کیانی کو پھولوں کا دستہ بھی پیش کیا۔