پائی خیل (نامہ نگار) دلیوالی قریشیاں کا قدیم مرکزی اوربڑا قبرستان چاردیواری سے محروم،قبرستان کی جگہ قبضہ مافیانے تجاوزات کھڑی اورمویشی قبروں کی بے حرمتی کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ دلیوالی قریشاںکا قدیم مرکزی اور بڑا قبرستان چاردیواری سے محروم ہے ۔قبضہ مافیانے قبرستان کی جگہ پرتجاوزات کھڑی کررکھی ہیں۔انتظامیہ نے کاروائی کے بجائے چُپ سادھ رکھی ہے۔
مقامی لوگوں نے قبرستان میں بھیڑبکریوں اورمویشیوں کے ریوڑچھوڑرکھے ہیں جوقبروں پرگندگی اورغلاظت پھیلارہے ہیں۔جبکہ نشہ بازوں نے قبرستان میںاپنے ڈیرے جمارکھے ہیں۔جرائم پیشہ عناصرنے قبرستان کواپنی پناہ گاہیں بنارکھاہواہے۔ جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے۔
اس قبرستان میں اولیاء کرام عوامی حلقوں کے علاوہ 1965,1971کی جنگ آزادی کے علاوہ ضرب عضب کے فوجی شہداء کی قبروں پرپاکستانی پرچم لہرارہے ہیں۔قبرستان کے تقدس کی پامالی کے ساتھ ،پاکستانی پرچم کاتقدس بھی بے رحمی،بے دردی سے کیاجانے لگاہے۔
عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف،ڈی سی اومیانوالی سے قبرستان کی چاردیواری تعمیرکرانے ،قبضہ مافیاکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔