فرانس (جیوڈیسک) دولت اسلامی ’داعش‘ کہلوانے والی عالمی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ایک تازہ فوٹیج جاری کی گئی ہے میں منگل کے روز فرانس میں ایک چرچ میں گھس کر ایک پادری کو ذبح کرنے اور دو افراد کو زخمی کرنے کے مرتکب دہشت گردوں کا تعارف کرایا گیا ہے۔
’داعش‘ کی آن لائن نیوز ایجنسی’اعماق‘ پر پوسٹ کردہ فوٹیج میں بائیں جانب داعشی جنگجو عادل کرمیش کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ دائیں جانب فرانسیسی پادری کا قاتل عبدالملک بھی موجود ہے۔ فوٹیج میں کرمیش کو عبدالملک کی موجودگی میں داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی کے ہاتھ پر بیعت کرتے دکھایا گیا ہے۔
البغدادی کی بیعت کرتے ہوئے عادل کرمیش اپنی گردن کو جھکاتا ہے اور عبدالملک کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بیعت کا اعلان کرتا ہے۔ خیال رہے کہ منگل کی صبح دو داعشی دہشت گردوں نے فرانس میں ایک چرچ میں گھس کر ایک پادری کا گلا کاٹ ڈالا اور دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کردیا تھا۔
پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں ہو ہلاک کردیا تھا۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور کہا تھا کہ یہ کارروائی صلیبی ملکوں کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کا رد عمل ہے۔