کراچی : بلدیاتی افسران و ملازمین گزشتہ مالی سال کی اضافی تنخواہوں سے محروم

Salaries

Salaries

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی افسران و ملازمین گزشتہ مالی سال کی اضافی تنخواہوں سے محروم ،بلدیہ وسطی ،بلدیہ کورنگی اور کے ایم سی نے گزشتہ سال تنخواہوں میں اضافے کے 5 ماہ کے بقایا جات ادا نہیں کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 2015ء بجٹ میں 15 فیصد سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مالی سال 2015ء تا 2016ء کے آخری 5ماہ ملازمین کو اضافی تنخواہ نہیں دی جبکہ بلدیہ وسطی نے سات ماہ افسران و ملازمین کو اضافی تنخواہ نہیں دی گیا اسی طرح بلدیہ کورنگی نے بھی 2 ماہ اضافی تنخواہ نہیں دی اور تاحال افسران و ملازمین کو اضافی تنخواہوں میں اضافہ کے بقایا جات کی آدائیگی نہیں کی گئی۔

بلدیاتی افسران و ملازمین نے مالی سال 2016ء تا 2017ء کی پہلی تنخواہ کی فکس سیشن کے کاموں کا کو حتمی شکل دی جارہی ہے وہیں مالی سال 2016ء تا 2017ء کے بقایا جات نہ ملنے پر افسران وملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ سندھ حکومت نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکشن تو جاری کردیا لیکن OZT گرانٹ میں اضافہ نہیں کیا واضح رہے کہ بلدیہ وسطی ،بلدیہ غربی ،بلدیہ ملیر میں جولائی 2016ء کی تنخواہوں کے بل بنا ئے جارہے ہیں اور تینوں ڈی ایم سیز میں اضافی تنخواہ نہیں مل سکے گی۔