ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) دیرینہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ، مردان سے روزگارکی تلاش میں ٹیکسلا آنے والے پچیس سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے رات کے اندھیرے میں گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔
نوجوان کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں دو روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد نوجوان موت کی وادی میں چلا گیا، تفصیلات کے مطابق محمد قاسم خان ولد محمد عالم خان جو مردان میں فرنیچر کا کام کرتا تھا۔
مردان میں اسکا کام صحیح نہیں چل رہا تھا جس کی وجہ سے نوجوان چند روز قبل ٹیکسلا آگیا،26 جولائی کو رات کے وقت جبکہ وہ کام تلاش کرنے کے بعد واپس جارہا تھا کہ تعاقب میں لگے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان اسکے پیچھے لگ گئے شیل پمپ کے پاس انھوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے محمد قاسم شدید زخمی ہوگیا۔
جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا،جبکہ ٹیکسلا پولیس نے مضروب کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ324/34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مردان کے رہائشی محمد قاسم ولد محمد عالم خان دو روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔
پولیس نے پہلے سے تھانہ ٹیکسلا میںدرج مقدمہ میںقتل کی دفعہ شامل کرکے قاتلوں کی تلا ش شروع کردی،مقتول نے اپنے بیان میں زکر کیا تھا کہ اسکی خاندانی دشمنی کافی عرصہ سے چل رہی ہے لگتا ہے کہ ان لوگوں نے مجھے قتل کرنے کے لئے منصوبہ تیار کیا تھا پولیس مختلف پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038