لاہور : مقامی صحافی رشید لالہ کو سماجی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں دی جیزز سیویئر چرچ لاہور کی جانب سے تعریفی ایوارڈ دیا گیا۔
اس حوالے والٹن روڈ لاہور کینٹ میں مقامی شادی ہال میں ایک شاندار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔تقریب میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب کااہتمام ڈاکٹر نسرین نعیم اور فیاض بھٹی نے کیا تھا۔رشیدلالہ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ صحافتی وسماجی خدمات ہی میرا اثاثہ ہیں جنہیں جاری رکھوں گا۔
انہوں نے چرچ انتظامیہ اور دوست احباب کی طرف سے ایوارڈ کی مبارکباد ملنے پر دلی اظہار تشکر کیا۔