لاہور:نیشنل پارٹی پنجاب کی جانب سے نیشنل پارٹی بلوچستان کو تربت میں پارٹی شہداء کی یاد میں منعقدہ جلسے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
جنرل سیکرٹری پنجاب طالب حسین،لاہور کے عہدیداران احمدبلال فیصل ایڈووکیٹ،ریاض علی بنگش،محمدصابر،نیازاحمد رانا،فریاد،اصغرنے پارٹی سیکریٹریٹ لاہور میں اپنے مشترکہ بیان میں پارٹی قائدین میرحاصل خان بزنجو،ڈاکٹرعبدالمالک،ناصرحسن،جان بلیدی ودیگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں خواتین،مرد،بزرگ اور نوجوانوں نے اس تاریخی جلسے میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد اور عوامی امنگوں کی ترجمان خدمات کو پسند کرتے ہیں۔
جلسہ میں عوام کا جم غفیر اس بات کامظہر ہے کہ نیشنل پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے اس امر پر تحفظات کااظہار کہ میڈیاکو جس طرح اس جلسے کی کوریج کرناچاہیے تھی اس طرح نہیں کی گئی۔