کابل (جیوڈیسک) اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے میں بگرام ایئربیس کے قریب واقع نارتھ گیٹ گیسٹ ہاؤس کو بارود سے لدے ایک ٹرک سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ وہاں پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ جاری ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔
محمود زبیدہ نے بتایا ہے کہ فائرنگ میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس گیسٹ ہاؤس میں غیرملکی کنٹریکرز قیام پذیر ہوتے ہیں۔
دھماکے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ اس حملے میں چار مسلح افراد بھی ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ تین سال قبل بھی اس مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 25 منٹ (جی ایم ٹی کے مطابق 20:55 بجے) پر ہوا اور اس کی آواز شہر کے بیشتر علاقوں میں سنی گئی۔
دھماکے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی معلومات کے مطابق دھماکے سے کچھ لمحے پہلے تھوڑی دیر کے لیے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی منطقع ہوگئی تھی۔
اس سے قبل کسی گیس سٹوریج میں دھماکے کے بارے میں بتایا جارہا تھا۔ دھماکہ کابل کے مشرق میں واقع پل چکری کے علاقے میں ہوا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کر لی ہے۔
خیال رہے کہ گذشہ دنوں کابل میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک مظاہرے بھی خودکش حملے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 230 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔