کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اسکائوٹنگ کے زیر اہتمام دس روزہ مرکزی اسکاوٹ کیمپوری جاری ہے جبکہ۔ کیمپ میں سینکڑوں اسکاوٹس شریک ہیں گزشتہ روز مرکزی صدر نے امامیہ اسکائوٹس سے خصوصی خطاب کیا ہے اور کیمپ کے آخری روز نومنتخب امامیہ چیف اسکائوٹ کے نام کا اعلان بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر علی مہدی کریں گے۔
مرکزی صدر نے امامیہ اسکائوٹس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار کرنے کیلئے امامیہ اسکائوٹس اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرکے اسے اسلامی معاشرہ بنائیں گے۔