مہمند ایجنسی میں انٹر نیٹ سروس بدستور معطل

Internet

Internet

مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی میں انٹر نیٹ سروس بدستور معطل۔ سروس کی بندش سے قبائیلی عوام کو شدید مشکالات کا سامنا ہے۔

حکومت زبردستی قبائیلی عوام کو انٹر نیٹ سے دور رکھ رہی ہے۔ تاکہ دنیا یہاں کے ناگفتہ حالات سے بے خبر رہے۔

انٹر نیٹ پر پابندی سے لوگ وڈیو،وائس کال اورسوشل میڈیا ایکٹویٹیزسے محروم ہوگئے ہیں۔قبائیلی عوام نے نجی موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر 2 ،3 روز میں انٹر نیٹ سروس بحال نہ کیا گیا، تو ہم تمام موبائل کمپنیوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلا ن کریں گے۔