آسٹریلیا (جیوڈیسک) سابق آسٹرلین کرکٹر اور فاسٹ بولر کی نئی پہچان اب ایک ادکارکی ہے۔18 سال کی عمر میں 1994 میں پہلی بار انڈیا آنے والے بریٹ لی کو انڈیا سے جیسے پہلی نظر میں ہی پیار ہو گیا تھا۔
بھارتی نژاد آسٹریلوی فلم ساز انوپم شرما کی ہدایت والی فلم ’انڈين‘ میں بریٹ لی بھارتی اداکارہ تنشٹھا چٹرجی کے ساتھ رومانس کرتے طرح نظر آئیں گے۔
پہلی بار اداکاری میں میدان میں اترنے والے بریٹ لی کا کہنا ہے کہ، ’میں کرکٹ کے میدان میں بھی میں اداکار ہی تھا کیونکہ میدان اور میدان سے باہر میری دو شخصیات ہوا کرتی تھیں۔ تاہم فلم کے لیے مجھے ایکٹنگ کورس اور کافی محنت کرنی پڑی۔‘
کرکٹ کے میدان میں کسی سے نہ ڈرنے والے بریٹ لی کے چھکے چھڑائے فلم کے مباشرت والے مناظر نے۔
بالی وڈ کے لیے مکمل طور پر تیار بریٹ لی کی ’انڈين‘ بھارت میں 19 اگست کو ریلیز ہوگی وہ کہتے ہیں، ’انٹیمیٹ سین کرنا میرے لیے انتہائی مشکل تھا پر تنشٹھا نے میری بہت مدد کی اور وہ منظر بہت ہی فنکارانہ انداز میں فلمائے گئے ہیں۔‘
پر انڈین ناظرین اسے نہیں دیکھ پائیں گے کیونکہ سینسر نے فلم کے ان مناظر کو بھارت میں ریلیز کے لیے نکالنے کو کہا ہے۔
گذشتہ سال آسٹریلیا میں ریلیز ہونے والی ’انڈين‘ نے خوب داد بٹوری تھی۔ بریٹ لی کی اہلیہ نے بریٹ لی کا کام بہت پسند کیا تھا اور وہ چاہتی ہیں بریٹ لی مزید فلمیں کریں۔
بالی وڈ کے لیے مکمل طور پر تیار بریٹ لی کی ’انڈين‘ بھارت میں 19 اگست کو ریلیز ہوگی۔
18 سال کی عمر میں 1994 میں پہلی بار انڈیا آنے والے بریٹ لی کو انڈیا سے جیسے پہلی نظر میں ہی پیار ہو گیا تھا
انڈیا میں بزرگوں کو عزت دینا بریٹ لی کو پسند آیا۔ وہ کہتے ہیں، ’جس طرح بھارتی ثقافت میں بزرگوں کی عزت کی جاتی ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔ میں بھی اپنی ماں سے روز بات کرتا ہوں۔ پھر چاہے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں رہوں۔‘
آئی پی ایل کے دوران وہ شاہ رخ خان اور پريٹي زنٹا سے ملے۔بریٹ لی انہیں بالی ووڈ میں سب سے نزدیکی دوست سمجھتے ہیں۔
موسیقی کی طرف رجحان رکھنے والے بریٹ لی نے 2006 میں انڈیا کی مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کے ساتھ گانا گیا جو کافی مشہور ہوا۔ بریٹ لیاپنے فنکارانہ ہنر کا کریڈٹ ماں کو دیتے ہیں جو پیانو ٹیچر رہ چکی تھیں۔ اب بریٹ لی چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بینڈ کے ساتھ انڈیا کا دورہ کریں۔