کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز سے تیزی ہی دیکھنے میں آئی انڈیکس میں ایک مقام پر 350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی رکارڈ کیا گیا تاہم سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 271 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 800 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق کم شرح سود کے علاوہ فرٹیلائزر ، پاور اور سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے بہتر نتائج انویسٹرز کے اعتماد کو فروغ دے رہے ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 20 فیصد بہتری آئی ہے۔