مختلف ٹائون کمیٹیز کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری

Badin Oath

Badin Oath

بدین (عمران عباس) ضلع کونسل بدین میونسپل کمیٹی ماتلی کے علاوہ مختلف ٹائون کمیٹیز کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری، تقریب حلف برداری میں پیپلزپارٹی،پیپلزپارٹی ورکر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گروپ،مسلم لیگ نواز اور فنکشنل لیگ کے نومنتخب کونسلرز نے آج حلف اٹھا لیا۔

سپریم کورٹ کے احکاما ت کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی اداروں کے چیرمین اور وائس چیرمین کےالیکشن 24 اگست کو کرانے کا اعلان کرنے کے بعد آج ضلع کی 68 یونین کاؤنسل ایک میونسپل کمیٹی اور سات ٹاؤن کمیٹیز سمیت ضلع کاؤنسل کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ہونے والے 416 امیدواران میں سے 400 امیدواروں سے سینئر سول جج اینڈ جڈیشنل میجسٹریٹ بدین علی شیر چانڈیو نے حلف لیا، ضلع کاؤنسل ھال بدین میں منعقد ہونے والی اس حلف برداری کی تقریب میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے، ضلع کاؤنسل عمارت کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں کھڑی کی گئیں تھی، تقریب میں پیپلز پارٹی ، پیپلزپارٹی ورکز ، مسلم لیگ نواز اور فنکشنل لیگ کے نومنتخب نمائندوں نے حلف لیا، بدین میونسپل سمیت نندو اور پنگریو کی ٹائون کمٹیوں پہ مخصوص نشتوں پہ امیدواروں کا چنائو پارٹی وابستگی نہ ہونے کے سبب نہیں ہوا ہے۔

میونسپل کمیٹی بدین ـ ٹائون کمیٹی نندو اور پنگریو پہ کونسلروں کی پارٹی پوزیشن نہ ہونے کے سبب یہ نشتیں خالی ہیں،جبکہ حلف برداری کی تقریب میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا بیٹا حسام مرزا اور ان کے نو کاؤنسل تقریب حلف برداری میں نا پہنچ سکے جبکہ حلف برداری ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کے بعدان ڈسٹرکٹ اینڈ سول جج نے اپنی دفتر میں حلف لیا،اس کے تقریب کے دوران سہولیات کا فقدان دیکھا گیا، پینے کا پانی اور گرمی کے باعث آنے والی سینکڑوں خواتین اور مرد ھال میں ھاتھوں میں موجود حلف برداری کے کاغذ سے ہوا کرتے ہوئے دیکھائی دیئے۔