کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،جنرل سیکریٹری محمد اجمل ،میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد نے سعید غنی کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر برائے محنت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے سعید غنی کا انتخاب پیپلز پارٹی کی قیادت کا مثالی اقدام ہے۔
شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اُمید ظاہر کی ہے سعید غنی اپنے والدعثمانی غنی کی روایت کو برقرار رکھنے ہوئے اُن کے مشن کو آگے بڑھاکر سندھ میں محنت کشوں کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔