پاک چین دوستی اور شہباز شریف

Pak-China Friendship

Pak-China Friendship

تحریر: حافظ شاہد پرویز
پاک چین اکنامک کوریڈور کے سلسلہ میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی چائینہ میں مصروفیات اور چائینہ کے صوبہ شین ڈونگ کے ساتھ مختلف یاداشتوں پر دستخط کئے گئے پاک چین اکنامک کوریڈور کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کے مخالفین کو ملک کی بہتر ہوتی معیشت اور خوشحالی کی جانب گامزن قوم کی بہتری پسند نہ آئی اور انڈیا نے مختلف انداز میں اس کی مخالفت بھی کی لیکن حالات و واقعات کے مطابق یوں دیکھائی دے رہا ہے کہ خبروں سے ہٹ کر حقیقت کو اپناتے ہوئے پاکستان بہت جلد عملی طور پر خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائیگا۔

پاکستان میں بڑی بڑی انڈسٹریز کے قیام اورنج ٹرینوں پختہ سڑکوں بجلی کے بڑے منصوبوں کے آغاز کے ساتھ ہی یوں محسوس ہوتا دیکھائی دے رہا ہے کہ جیسے چائینہ اور پاکستان دو بھائیوں کی مانند ہیں۔ اور دونوں ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں اس بات کو حقیقت کی شکل بھی بہت جلد ملتی سامنے آرہی ہے۔ پاکستان میں بڑی انڈسٹریز کا قیام لوڈشیڈنگ کا خاتمہ گزرگاہوں سے بڑے پیمانے پر ٹیکسوں کے حصول کے بعد اور خاص طورپر گوادر بندرگاہ کے مکمل ہوتے ہی دنیا بھر کی آمد ورفت کا جھکاو پاکستان کی جانب ہونے سے نہ صرف پاکستان دنیا کے نقشے پر دبئی کی شکل اختیار کریگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خون کے لتھڑوں سے بھری بھوک اور پیاس سے بھرپور قوم آسان زندگی گزارنے اور خاص طور پر دہشت گردی سے پاک ہوتی ہوئی دیکھائی دے رہے ہے۔

Raheel Sharif

Raheel Sharif

پاک آرمی کے چیف نے اکنامک کوریڈور کی سیکورٹی کی ذمہ داری اپنے سر لے کر پوری دنیا کو یہ باور کروا دیا کہ پاکستان کی تمام طاقتیں سیاسی و عسکری ریاست کی مضبوطی معاشی استحکام اور خاص طورپر دشمن کی نظر کو چار کرنے کیلئے متحد اور یکجا جبکہ بڑے پیمانے پر انڈسٹریز کا قیام اور خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے چائینہ کے صنعتکاروں کو فری زمینیں مہیا کرنے کا اعلان پنجاب کی عوام کیلئے اور خاص طور پر پاکستانیوں کیلئے بڑی مسرت کا سبب بنا۔

جب پاک چین دوستی اپنے دوام پر ہوگی اور چائینہ کے کامیاب ترین صنعتکار پاکستان کے اندر اپنے صنعتی اداروں کا قیام عمل میں لائیں گے تو اس سے نہ صرف ٹیکسوں کے حصول سے ہونے والی آمدنی سے حکومت مضبوط ہوگی اور پاکستان کے لوگوں کو سستی ترین اشیاء ضروریہ میسر ہونے کے ساتھ ساتھ لاکھوں بیروزگار پاکستانیوں کو اچھے معاوضے کی تنخواہیں بھی مل پائیں گی۔

Talent

Talent

پاکستان میں پیدا ہونے والے نوجوان خوبصورت ٹیلنٹ رکھنے کے باوجود جب اپنے گھر بار کو چھوڑ کر دیارغیر میں بسنے پر مجبور ہوتے ہیں اور سالہا سال اپنے بیوی اور بچوں سے دور رہ کر ان کا پیٹ پالنے کی کوشش کرتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے آج حکومت اور فوج کی بہترین پالیسیوں اور پاکستانیوں کو اذیت سے نکال کر ایک باوقار باعزت اور خوشحال قوم بنانے کی کوششیں شرپسند عناصر اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی سیاسی طاقتوں کو بھی نظر آنی چاہیں۔

ان کو اس بات کا بخوبی عمل ہونا چاہیے کہ قوم کو سڑکوں پر لانے کا جھانسہ دیکر پاکستان میں ترقی کے باب کو کسی صورت بند نہیں کیا جاسکتا اور آج کی عوام پاکستان کوریڈور اور پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سیکورٹی اداروں اور حکومت کی کوششوں اور عالمی سطح پر وطن عزیز کو ایشیاء کی مضبوط ترین معیشت ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور قوم کو اس بات کا بھرپور اندازہ ہے کہ بہت جلد پاکستان درست سمت اختیار کرکے 1947خون کی لاکھوں قربانیاں دینے والے افراد کی خواہشات پر پورا اترے گا اور ہر پاکستانی خود کو پرسکون پائیگا۔
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

Hafiz Shahid

Hafiz Shahid

تحریر: حافظ شاہد پرویز