جکارتہ میں بارہواں عالمی اقتصادی فورم

Jakarta

Jakarta

انڈونیشیا (جیوڈیسک) بارہویں عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہوگیا ہے۔

فورم میں ترکی کی نمائندگی تاجروں اور کاروباری افراد کی انجمن موسیاد کے خارجہ امور کے کمیشن کے ڈپٹی چئیرمین شوکت جان تولو مین اور نائب سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اؤزر بال قز کررہے ہیں۔

آج شروع ہونے والی اور چار اگست تک جاری رہنے والے فورم میں اقتصادی ترقی کی شرح کو تیز کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے جیسے موضوعات پر غور کیا جا رہا ہے۔

ماہرین اس اجلاس میں اسلامی فنانس، فیشن، ڈیزائننگ، جدت، ٹکنولوجی جیسے موضوعات ر بھی گور کریں گے۔

ساٹھ ممالک سے 2 ہزار 500 شرکا ء اس فورم میں شرکت کررہے ہیں۔