زیارت (نمائندہ) انٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹس کے مدثر احمد کاکڑ، غلام حید ر سارنگزئی ، غلام مصطفی کاکڑ ، محمد عماد ، طارق عزیز ، رضوان اللہ اور فخر الدین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زیارت میں عرصہ دراز سے سٹریٹ لائٹس خراب ہے۔
سٹریٹ لائٹس کی خرابی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہر کے موجودہ سٹریٹ لائٹس کی درستگی کے بجائے نئے لائٹس کی تنصیب کے لئے رمضان المبارک میں شہر میں کھدائیاں کی گئی اور اس کے زیر زمین تار بھی بچھائے گئے ہیں۔
لیکن ابھی تک لائٹس نصب نہیں ہو سکے۔جس کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ہم متعلقہ محکمے سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یا تو پرانے لائٹس کی درستگی کے لئے اقدامات اٹھائے جائے یا پھر نئے لائٹس نصب کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔