ترکی (جیوڈیسک) یہ ری ویلیو ایشن فنڈ آئندہ 10 سالوں میں ترکی کی اقتصادی ترقی میں سالانہ 1.5 اضافی کردار ادا کرے گا ۔ فنڈ کے قیام سے متعلق قانونی بل کو ترکی کی قومی اسمبلی میں بھیج دیا گیا ہے۔
ترکی ری ویلیوایشن فنڈ کے قیام سے متعلق قانونی بل کے مطابق ترکی ریویلیوایشن انتظامیہ کی ان کارپوریٹڈ کمپنی قائم کی جائے گی جو خصوصی قانونی احکامات کی تابع ہو گی اور اسے پیشہ وارانہ انتظامی اصول و ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔ کمپنی ان قواعد کے اطلاق کی تاریخ سے تجارتی رجسٹریشن میں براہ راست رجسٹر ہو جائے گی۔
اسٹاک مارکیٹوں میں خریدے اور فروخت کئے جانے والے مقامی و غیر ملکی کمپنیوں کے حصص ، ترکی میں قائم جاری کنندگان کے حصوں، خرید و فروخت کر سکنے والے غیر ملکی سرکاری و نجی سیکٹر اور گورنمنٹ بانڈز اینڈ بلز، اِشیوئرز کے حصوں، ڈپازٹ اکاونٹس، پارٹیسی پیشن اکاونٹ، ڈیڈی کیٹڈ ٹرژری پراپرٹی اور سرٹیفیکیٹ آف ڈپازٹس، سونا اور دیگر قیمتیں دھاتوں کا کام کمپنی کی طرف سے ترکی ری ویلیوایشن فنڈ کے نام پر کیا جائے گا۔