جہلم (سہیل کیانی) سیاسی و سماجی کارکن سابق چیئر مین بلدیہ صدر پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن سابق کونسلر چوہدری سعید اللہ مدبر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سابق ایم این سابق سنیٹر بزرگ قائد راجہ محمد افضل خا ن ہیں ہمارا جینا مرنااپنے بزرگ قائد راجہ محمد افضل خان کے ساتھ ہم ضمنی الیکشن این اے 63میں ووٹ اور سپورٹ کا سلسلہ اپنے قائد کے حکم پر کریں گے انہوں نے کہا جہلم کی عوام کو اب سمجھ آ چکی ہے کہ جہلم کی عوام سے مخلص کون ہے اور جہلم کی فلاح و بہبود ترقی وشحالی کے لئے دل کس قائد کا دھڑکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی سیاست کی ہے عوام کا دکھ درد ہم سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا انہوں نے کہا کہ اگر راجہ محمدافضل خان کی نوابزادہ مطلوب مہدی کو حمائیت نہ ہوئی تو مسلم لیگ (ن) یہ الیکشن ہار جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام نے راجہ محمد افضل خان اپنا قائد قبول کرتے ہوئے ووٹ اور سپورٹ کا اختیار بھی ان کو دے دیا ہے جھوٹے پروپیگنڈے اور منافقتی بیان بازی کرنے والوں کو اب 31کو اپنی اوقات نظر آ جائے گی ہمارے قائد ہمارے بزرگ راجہ محمد افضل خان ہیں اور راجہ محمد افضل خان قدم بڑھائو ضلع جہلم آپ کے ساتھ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم (مہربان چوہدری)سید نعمان شاہ بخاری محلہ مرزا آباد وارڈ نمبر36این اے 63نے میڈیا کہ نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیان دینے والے اور خوشامد ی ایک بات یاد رکھیں کہ اگر بزرگ قائد قائد جہلم راجہ محمد افضل خان نے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہ دیا تومسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن ہار جائے گی پکی پکائی پر بیٹھنے والے کان کھول کر سن لیں راجہ محمد افضل خان ایک نام ہے اس نام کے علاوہ ضلع جہلم میں کسی بھی سیاستدان کا نام نہیں ہے راجہ محمد افضل خان نے جہلم کے لئے پارلیمنٹ میں آواز بلند کی مسلم لیگ (ن) کے لئے بہت قربانیاں دیں جب میاں بردران ملک سے بھاگ نکلے تھے تو مسلم لیگ کا نام لینے والا کوئی نہیں تھا مگر راجہ محمد افضل خان نے مسلم لیگ کی گرتی دیوار کو سہارا دیا اور بہت ساری مشکلات کا سامنا بھی کیا مگر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں برادران نے راجہ محمد افضل خان سے وفا نہیں کی تھی اور آج ہم چیلنج سے یہ کہتے ہیں کے مسلم لیگ (ن) راجہ محمد افضل کے بغیران کی حمائیت کے بغیر ضمنی الیکشن نہیں جیت سکتی اور مسلم لیگ بہت بری طرح شکست کامنہ دیکھے گی ہم اپنے بزرگ قائد راجہ محمد افضل خان کے ساتھ ہیں اور این اے63کے رہائشی ہیںہم اپنا ووٹ سپورٹ بزرگ قائد راجہ محمد افضل خان کے کہنے پر استعمال کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی ایک ووٹ بینک ہے اور ہم راجہ محمد افضل خان کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم (سید اکرم حسین شاہ بخاری) ایم پی اے مسلم لیگ (ن) راجہ اویس خالد حلقہ پی پی 24اپنے علاقہ کے لئیدہشت کا نشان بن گیا تفصیلات کے مطابق آئے روز مسلم لیگ ایم پی اے راجہ اویس خالد ایک دہشت کی علامت ہے کبھی سرکاری مشینری کے خلاف محاذ آرائی دھمکیاں اور کبھی علاقہ کے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا ان کو شوق بن چکا ہے آئے دن مسلم لیگ (ن) کے ایم کی غنڈہ گردی آسمان تک پہنچ چکی ہے اہل علاقہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے راجہ اویس خالد جو مسلم لیگ (ن) کے لئے بد نامی کا باعث بنتے جا رہا ہے اس کے خلاف شفاف انکوائری کر کے قانونی کاروائی عمل میں لا کر اہل علاقہ کو انصاف مہیا کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سہیل کیانی۔مہربان چوہدری 8-3-2016