کراچی (اسٹاف رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما طاہر حسین سید نے کراچی آپریشن کے حوالے سے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا رینجرز کے اختیارات اور قیام میں اضافہ کے معملات کہ مئتنازہ بنانا ملک اورصوبہ کے لیے نقصان دے ھے۔
اختیارات میں توسیع کے حوالے سے حیلے بہانے کرنا کراچی کے امن کو گروی رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی کے متعارادف ہے ایک طرف سندھ حکومت رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کرتی ہے اور دوسری طرف ان کے اختیارات اور قیام کی توسیع پر تحفظات کا شکار ہیں۔
کراچی میں امن اور امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اور اسے منطقی انجام تک پہچانے کے لیے رینجرز کے اختیارات میں توسیع بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کو صرف کراچی تک محدود رکھنا اسے متنازہ بنانے اور سندھ کو تقسیم کرنیکی سازش ہے۔
بلا امتیازآپریشن جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر کے خلاف سندھ سمیت پورے ملک میں ہونا چاہیے۔
سیکرٹری اطلاعات طاہرحسین سید آل پاکستان مسلم لیگ سندھ