سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے بعد کیس نمٹا دیا
Posted on August 4, 2016 By Zulfiqar Ali اسلام آباد, مقامی خبریں
Supreme Court
اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے غیرفعال ہونے سے متعلق ازخود نوٹس کیس صوبائی اراکین کے تقرر ہونے پر نمٹا دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن فعال ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن میں صوبائی اراکین کا تقرر ہو گیا ہے۔
کمیشن کی تشکیل مکمل ہونے کے بعد عدالتی کارروائی غیر موثر ہو گئی ہے ۔ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن فعال ہونے پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔