قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او قصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ جشن آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا جائیگا ‘ضلعی حکومت نے اس دن کی مناسبت سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ‘یوم آزادی کی بڑی تقریب ڈی سی او کمپلیکس میں منعقد ہوگی ‘جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں 14اگست کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر تمام متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی نہایت جوش و خروش سے مناتی ہیں اور ضلع قصور میں بھی اس سلسلے میں بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں ۔مختلف محکموں کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں جن میں محکمہ ایجو کیشن اس دن کی مناسبت سے سکولوں اور کالجوں میں تقریری مقابلے ،ٹیبلوز،ملی نغموں کے مقابلے منعقد کروائے گا اسی طرح محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ ، والی بال ، کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کئے جائینگے ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں اس دن کی مناسبت سے تقریبات منعقد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کی بڑی تعداد ان تقریبات میں بھرپور شرکت کرے ۔ یوم آزادی کی مین تقریب کے حوالے سے ڈی سی او نے بتایا کہ یہ ڈی سی او کمپلیکس کے لان میں منعقد ہو گی جس میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلعی افسران اور معززین شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی ۔ اس تقریب میں پرچم کشائی کے علاوہ رینجرز ، پولیس ،بوائز سکوٹس ، اور گرلز گائیڈ کے دستے سلامی پیش کرینگے اور اس تقریب میں سکولوں کے طلباء و طالبات ملی نغمے پیش کرینگے اور تقریب کے آخر میں ضلع قصور کی نمایاں شخصیات ، پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات ، شہداء کے ورثااور اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو نشان قصور ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔
قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رہنے اور محفوظ سفر کا شعور بیدار کرنے کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر قیادت مصطفے آباد میں آگاہی واک کی گئی اور شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے اگاہی واک میں ایس ایچ او مصطفے آباد انسپکٹر محمد ایوب گجر ،سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائیندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈی ایس پی صدر سرکل مرزاعارف رشید نے کہا کہ ہم سب کا اخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو اس خونی کھیل سے دور ،رکھیں نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک و قوم کے مستقبل کو ون ویلنگ کی نظر نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ون ولینگ جان لیوا ، غیر قانونی فعل اور جرم ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویلنگ سے نہ صرف قیمتی جانوں کا ضیا ع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے بلکہ کسی بڑے حادثہ کا باعث بھی بن سکتا ہے اس حوالہ سے ضلع بھر میں ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور موٹر سائیکلوں کو بھی قبضہ پولیس میں لیا جائے گا۔ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے بھی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ خدا کے لیے اپنے بوڑھے ما ں باپ پر رحم کریں کیونکہ ون ویلنگ اور ریسنگ موت ہے اس خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی پچائیں خلاف ورزی پر مثالی قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)ڈی او سی عبدالسلام عارف کے زیر صدارت ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل چونیاں کی مختلف یونین کونسلوں کے ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی او سی عبدالسلام عارف نے تمام ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا ۔ انہوں نے ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں موجودہ ہارٹس سپارٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ڈینگی مچھر کا سبب بننے والے ذمہ داران کیخلاف فوری قانون کے مطابق کاروائی کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)ضلعی سطح پر آرٹس کونسل اور تھیڑ قائم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔بلھے شاہ کی دھرتی نے موسیقی اور گائیکی کے حوالے سے بڑے نام پیدا کیے ہیں ۔کلچر ل کے فروغ کیلئے قصور میں بے حدکام کرنے کی ضرورت ہے یہاں پر اب بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے موسیقی اور ادب کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرنے سے آج بھی اس دھرتی سے بڑ ے نام پیدا ہو سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار چےئرمین پنجاب انفارمیشن کلچر ونگ وقا ر صدیقی نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اُستاد بڑے غلام علی خاں اور ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے شہر میں آ کر بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سب سے بڑی ترجیح علاقائی سطح پر گائیگی اور ادبی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے کام کرنا ہے ۔وقار صدیقی نے کہا کہ میری قیادت نے مجھ پر اعتماد کر کے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے بخوبی سر انجام دیتا رہونگا ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب کے ہر ایسے شہر اور علاقے میں جاؤں گا جہاں پر آرٹ کے حوالے سے ٹیلنٹ موجود ہوگا اس موقع پر ان کے ہمراہ راوی ایڈور ٹائزر کے سی ای او نثار صدیقی ، ارشاد احمد صدیقی بھی تھے ۔بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ ن قصور کے رہنماؤں حاجی ایاز احمد خاں ، احمد لطیف چوہدری ، حاجی محمد اکرم ، فیض مجید قادری اور دیگر کی طر ف سے وقار صدیقی اور دیگر مہمانوں کی دستار بندی کی گئی اور حضرت بابا بلھے شاہ کے کلام کے حوالے سے کتابیں پیش کی گئیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) رحمت علی طاہر کی والدہ ماجدہ کا چہلم آج ہوگا ،تیاریاں مکمل، یونین آف جرنلسٹ کے آفس سیکرٹری مقامی روزنامہ کے سرکولیشن منیجر رحمت علی طاہر کی والدہ ماجدہ کے چہلم کے ایصال ثواب کی تقریبآج 5 اگست بروز جمعۃ المبارک 3 بجے سہ پہر جامع مسجد فاروقیہ بھسر پورہ میں ادا کی جائے گی۔جس میں تلاوت حافظ محمد احمد صابری کریں گے۔ الحاج شوکت نقشبندی‘ شوکت علی زاہد‘ قاری سعید قادری‘ سید زین العابدین آپ ؐ پر نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے اور عظمت والدین پر منقبت پڑھیں گے۔ علامہ قاری منیر احمد قصوری خطاب کریں گے۔ تقریب میں سرپرست اعلیٰ پریس کلب قصور الحاج ڈاکٹر فضل الرحیم ،عطاء محمد قصوری صدر یونین آف جرنلسٹس ،شیخ محمد حسین ،فضل حسین بھٹہ ، مہرمحمد جاوید، محمد اقبال آصف ، ، اطہر سلیم قصوری ،افتخار احمد سلطانی ،مہر عبدالرحمان ،مظفر قادری ،محمد رفیق میاں ایڈووکیٹ ،حافظ ظہیر احمد ،مہر حسن جمشید،عمران نجفی ،حافظ شہزاد قمرکے علاوہ سیاسی و سماجی ‘ مذہبی نعت کونسلوں کے عہدیداران ‘وکلاء وصحافتی حلقوں کے نمائندگان شرکت کریں گے دعائے مغفرت 4بجے درود و سلام کے ساتھ ہو گی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) مہر صفدر اقبال پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع قصور کے صدر،ڈاکٹر صابر حسین جنرل سیکرٹری منتخب،لاہور فلیٹی ہوٹل میں PTIکی تقریب میں مرکزی صدر لیبر ونگ محمد اشرف سوہنا کی طرف سے نعیم الحق نے نوٹیفکیشن جاری کیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فلیٹی ہوٹل لاہور میں پی ٹی آئی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر اشرف سوہنا کی ہدایت پر نعیم الحق نے مہر صفدر اقبال کو ضلع قصور کے لیے صدر اور ڈاکٹر صابر حسین کو جنرل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری کیا،اسی طرح تحصیل قصور کے لیے علی رضا لوہارجبکہ وکیل احمد انصاری جنرل سیکرٹری ،تحصیل کوٹ رادھا کشن میں عمر ندیم صدر ،جاوید الیاس جنرل سیکرٹری،تحصیل چونیاں میں وقاص طالب صدر، قیصر خان جنرل سیکرٹری،تحصیل پتوکی میں زاہد حسین کھوکھر صدر ،گوہر نفیس جنرل سیکرٹری ،جبکہ سٹی قصور میں اصغر علی کمبوہ صدر اور وقار احمد جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کی سینئر قیادت اور پارٹی ورکروں نے عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے لیبر ونگ ضلع قصور کی تمام باڈی پارٹی کے لیے دن رات محنت کرکے پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) ریسکیو1122 ،قصور نے دریائے ستلج پتن پوسٹ کے مقام پر سیلاب متاثرین کو بچانے کی فرضی مشقیں DCO قصور کی زیرنگرانی کیں۔ جس میں ریسکیو1122 قصور کی واٹر ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ،متعلقہ اداروں اور مقامی NGO,s جن میں دیار نورویلفےئر آرگنائزیشن اور گڈ تھنکر آرگنائزیشن کے سٹاف نے حصہ لیا۔اِن مشقوں کا مقصد کسی بھی نا گہانی آفت سے نمٹنا اور خدا نخواستہ سیلاب آنے کی صورت میں سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنا،انکی بحفا ظت منتقلی اور وہاں موجود مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنا تھا۔ اس مو قع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ریسکیو1122 )قصور ،ڈاکٹرسجاد احمد نے NGO,s کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ دوران سیلاب تمام اداروں کے مل کر کام کرنے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) تھانہ صدر قصور کی پولیس غنڈہ عناصر کوقابوکرنے میں ناکام ہوگئی۔ عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود قبضہ گروپ کھلے عام گھومتے رہے ۔مقامی صحافی کوتحفظ نہیں مل سکا تو عام عوام کی حالت اس سے بھی بری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبرپریس کلب قصور پروفیسر یوسف آرائیں نے قانون کی بالادستی کے لیے لڑائی جھگڑے سے بچنے کیلئے سول عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا ۔عبدالعزیز ،اصغر نے غنڈہ عناصر کے ساتھ لے کر 28جولائی کو پلاٹ بنگلہ کمبواں قصور میں قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔جس پر 15کال کرکے مقامی پولیس کوبلالیا۔ پولیس نے پابندکیاکہ پلاٹ پرقبضہ نہ کریں اور لڑائی جھگڑے کوکنٹرول کیا ۔ قبضہ گروپ پولیس سے سازباز ہوگئے ۔دیدہ دلیری سے پلاٹ پرقبضہ کرنے کی کوشش کی تو دوبارہ پولیس کو بلالیا ۔لیکن اس دوران بدمعاشی شروع کردی اورشدید لڑائی کی ۔پولیس نے قبضہ گروپ کو بھگایا اورمیڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیجا ۔ لیکن پولیس نے قبضہ گروپ کو گرفتار نہیں اورنہ ہی پرچہ درج کیا۔ اس سے قبضہ گروپ کی حوصلہ افزائی ہوئی اور علاقہ میں قتل وغارت کی فضاپیداہوگئی فریقین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری پرچہ درج کیاجائے۔