اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کو خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
سر تاج عزیز نے درخواست کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے وہاں کے لوگوں کو ڈاکٹرز اور طبی امداد کی شدید ضرورت ہے۔
ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کو مقبوضہ کشمیر میں آنکھوں کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں بھجوانے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔