ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم فیتو کی فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد پہلی بار مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کی ہیڈکوارٹر آمد پر چیف آف جنرل سٹاف جنرل خلوصی آقار ، وائس چیف جنرل امیت دُندار اور افواج کے سیکرٹری لیفٹنٹ عرفان اوز سرت نے ان کا استقبال کیا۔
گارڈ آف آنر کی سلامی کے بعد جناب یلدرم نے اعزازی رجسٹر پر اپنے تاثرات قلم بند کیے اور جنرل آقار سے مذاکرات شروع کیے۔
خیال رہے کہ فوجی بغاوت کے دوران اولین طور پر نشانہ بنائے جانے والے مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کا کل صدر رجب طیب ایردوان نے بھی دورہ کیا تھا۔