9 ماہ کی تنخواہوں سے محروم، 400 سے زائد پاکستانیوں کی 15 دن سے بھوک ہڑتال

Labourers

Labourers

جدہ ( جیو ڈیفنس) سعودی عرب میں بن لادن سعودی کمپنی میں کام کرنے والے 400 سے زائد پاکستانی، 8 سے 9 ماہ تک کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ 200 سے زائد افراد کے آقامہ ختم ہو چکے ہیں۔

بن لادن کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ناتو کام ہے ناہی پیسے، اس لیے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کر سکتے۔

متاثرین ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا، کہ کمپنی ملازمین کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہیں۔ گرنیٹ نیو کیپ ہوٹل (میس) میں دیا جانے والا کھانا بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔

ملازمین نے جدہ ایرپورٹ کے قریب (گرنیٹ نیو کیپ) میں 15 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ کئی ہفتوں سے کمپنی کسی بھی فرد نے ملازمین سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

چار چار ماہ سے ملازمین کی اکثریت اپنے گھر کو لوٹنے کے انتظار میں ہیں، کہ کب ان کے واجبات ادا کیے جائیں۔

متاثرین ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار پاکستانی سفارتخانہ ریاض سے رابطہ کیا، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم اس ظلم کا نوٹس لیں۔