کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کراچی کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے شہری اور دیہی کا فرق مٹاکر سند ھ کے جاری ترقیاتی منصوبے ترجیح بنیاد وں پر مکمل کئے جارہے ہیں۔
بلدیاتی اداروں کو چلانے میں منتخب نمائندوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت کا بھر پور اعتماد اہم کارنامہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار شانتی نگر وارڈ نمبر چار کے جنرل کونسلر فائق خا ن نے علاقے میں جاری نکاسی آب ،سیوریج لائن ،سٹرکو ں کی استرکا ری کے جاری کاموں کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سماجی رہنما نور بخش بلوچ ،اکرم بلوچ ،باپ جان ،عاشق احمد ،وہاب بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔فائق خان نے کہا کہ سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ تجربے کا رسیاست دان تھے ان کے بعد قیادت کا نوجوان وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے انتخاب نے پارٹی کارکنوں میں ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا کردیا ہے۔
علاقائی مسائل کو بلدیاتی نمائند ے احسن انداز میں حل کرنے میں مصروف ہیں ہم مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور قائم علی شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
کراچی میں حالیہ بارشو ں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ہمارے جاری منصوبے روکے نہیں ہیں ان کو وقت پر مکمل کرکے ایک نیا کارنامہ انجام دینگے۔
کیپشن ،شانتی نگر وارڈ نمبر 4کے جنرل کونسلر فائق خان علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے موقع پر علاقہ مکینوں کے ہمراہ