حکومت کی نااہلی سڑکیں تلاب، شہر تاریکی میں ڈوب گیا، فیروز خان

Karachi

Karachi

کراچی : بلدیاتی اداروں کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث کراچی کی سڑکیں تلاب اور پورا شہر اندھیر ے میں ڈوب گیا، یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی اور فیروز خان ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ ویوسی مجید کالونی لاندہی کے چیئرمین فیروز خان نے شہریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں کہا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگی اطلاع پرKMC اورK الیکٹرک کوہنگامی انتظامات کرنا چاہیے تھے۔

فیروز خان نے کہاکہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے شہریوں کے قتل کا مقد مہ K الیکٹر ک کے خلاف درج کیا جائے، ان کے اہل خانہ کو انصاف دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ K الیکٹرک ،کراچی کے شہر یوں سے اوور بلنگ کے نام پر بھتہ لینا بند کر ے کیو نکہ K الیکٹرک 40 ارب روپے کمانے والا ادارہ بن گیا ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت