بدین (عمران عباس) کوئٹہ واقعے کے خلاف بدین میں بھی عدالتی بائیکاٹ کیا گیا، وکلاءکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرکے تین روز سوگ کا اعلان بھی کیا گیا۔۔
گذشتہ روز کوئیٹا اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے وکلاء، صحافیوں اور عام شہریوں کے ورثاءسے اظہار ہمدردی اور دھشت گردی کے خلاف سندھ بار کاﺅنسل کی جانب سے بدین میں بھی عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔
اس موقعے پر عدالت کے سامنے وکلاءمظھر میمن، منظور چانڈیو، ایوب قصر، طارق ملاح اور دیگر وکلاءکی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔
احتجاج میں شریک وکلاءکا کہناتھا کہ کوئیٹا واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث دھشت گردوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، وکلاءنے تین روز سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان دھشت گردوں کو جلد گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج کادائرہ بڑھایا جائے گا۔۔