سی ویو ریذیڈنٹ سوسائٹی “SV5″کا قیام، انتخابات 28 اگست کو منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ویو ریذیڈنٹ سوسائٹی “SV5” کا قیام عمل آگیا ،سوسائٹی کا پہلا انتخاب 28 اگست 2016ء کو منعقد ہو گا، متعلقہ اداروں سے سوسائٹی کے رجسٹریشن کا عمل 31 مارچ کو مکمل ہوا اور یکم اپریل سے منیجنگ کمیٹی نے سیکورٹی سمیت دیگر معاملات کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گزشتہ روز سوسائٹی کا جنرل باڈی میٹنگ منیجنگ کمیٹی کے صدر زاہد دائود پوتا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں SV5کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میںجنرل سیکریٹری ڈاکٹر شوکت زمان نے سوسائٹی کے قیام کے مقاصد بیان کئے انہوں نے بتا یا کہ سی ویو ریذیڈنٹ سوسائٹی SV5کے رجسٹریشن کا عمل مورخہ 31مارچ2016ء کو مکمل ہوا اور یکم اپریل سے منیجنگ کمیٹی نے سوسائٹی کی سیکوریٹی سمیت دیگر معاملات کی ذمہ داریاں سنبھال کر رہائشیوں کے بہتر مفاد میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کیا۔

اجلاس سے سی ویو ریذیڈنٹ سوسائٹی SV4کے صدر محسن قریشی اور ایسوسی ایشن آف ڈیفنس ریذیڈنٹ”ADR”کی جنرل سیکریٹری حمیرہ محمود نے بھی خطاب کیا اور سی ویو ریذیڈنٹ سوسائٹی SV5کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک نمنائوں اور بھر پور تعاون کا یقین دلا یا ۔اجلاس میں منیجنگ کمیٹی کے فنانس سیکریٹری حمید خان نے ماہ اپریل 2016ء سے سہہ ماہی وصولیابی اور اخراجات کی تفصیل سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ویو ریذیڈنٹ سوسائٹی SV5کے صدر ذاہد دائود پوتا نے شرکاء اجلاس کو علاقہ مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دشواریوں کے باوجود ان مسائل کو ٹیم ورک کے ساتھ حل کیا جائے گا انہوں نے تمام رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ سہہ ماہی واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنا ئیں تاکہ سوسائٹی کے نظام میں تسلسل اور بہتری لائی جاسکے ۔زاہد دائود پوتا نے کہاکہ سی ویو ریذیڈنٹ سوسائٹی “SV5” کے رہائشیوں کو بہتر سہولت کی فراہمیاور اُن کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سوسائٹی کا انتخاب مورخہ 28اگست2016ء کو منعقد ہوگا ۔الیکشن کے نگراں صولت پاشا ہونگے ۔انہوں نے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنا کر الیکشن میں حصہ لینے کی اہلیت کو یقینی بنائیں۔
میڈیا کوارڈینٹر