آئی ایس او کا سالانہ کنونشن بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر ہوگا

Lahore

Lahore

لاہور: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکزی صدر علی مہدی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین کنونشن احسن نقوی نے مرکزی صدر کو کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ احسن نقوی کا کہنا تھا کہ تین روزہ کنونشن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امسال بھی کنونشن تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد علی رضا آباد لاہور میں منعقد ہوگا۔

اس موقع پر مرکزی صدر نے کنونشن کے حوالے سے تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 2 ستمبرسے آئی ایس او کا 45واں نوید سحر کنونشن پوری آب و تاب سے شروع ہوگا۔ کنونشن کے اہم پروگرامات میں نوجوان امید ملت سیمینار،نوید سحر کانفرنس ہوگی،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شب شہداء بھی منائی جائے گی۔
جبکہ 4ستمبر کو مرکزی مجلس عمومی کے اراکین نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لائیں گے اجلاس میں مرکزی کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔