سانحہ کوئٹہ پر کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا اظہار مذمت

Condemned

Condemned

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمن اور ملک دشمن قوتوں کی اندوہناک کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں دہشت گردی کی اس گھنائونی کاروائی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔

کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے سانحہ کوئٹہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس اندوہناک سانحہ سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،دہشت گرد ی کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا اور دہشت گردی کے قلعہ قمع کرنے کے لئے پوری قوم کو اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔

دہشت گرد انسانیت کے ساتھ ملک کی ترقی اور وطن کے دشمن ہیں نعیم کھو کھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو تیز کرکے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفت میں لیکر عبرتناک سزا دی جائے۔