ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جعلی عامل نے روحانی علاج کے نام پر خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا جن نکالنے کے بہانے خواتین کو کمرے میں لے جاکر بے ہو ش کرکے ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے رقم وصول کرناشروع کردی تفصیل کے مطابق چک نمبر324گ ب پیڑا کارہائشی محمد افضل تلونڈی والا قوم آرائیں سادہ لوح خواتین کو روحانی علاج کاجھانسہ دے کر جن نکالنے کے بہانے خواتین کی عزت لوٹنے کا دھندہ کیے ہوئے ہیں بند کمرے میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بناکر بعدازاں بلیک میل کر کے رقم وصول کرتاہے متاثرہ خواتین بدنامی ہونے کے ڈر سے مسلسل جعلی عامل کی بلیک میلنگ کا شکار ہے جعلی عامل جادوٹونے کے ذریعے ہنستے بستے گھرانوں کو تباہ کرنے اور بذریعہ جادو ٹونہ مخالفین مرد وعورت کو موت کی وادی میں پہنچادیا جاتا ہے۔
جس میں کسی نہ کسی طرح سے زہر کا اثر دے کر شعبدہ بازی کے ذریعے زیر مخالف فریق کو دے کر بذریعہ جن جنات قتل کرنے کا عندیہ دے کر بھاری رقوم وصول کرتا ہے جبکہ لواحقین کو اللہ کی مرضی قرار دے کر چپ رہنے پر مجبور کیاجاتا ہے علاوہ ازیں جن نکالنے کے بہانے خواتین بچوں کو سخت جسمانی اذیت دے کر ہمیشہ کے لیے معذور کرکے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے موت سے زیادہ اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور کردیا جاتا ہے۔
گائوں کے مکینوں نے بتلایاکہ مذکور عامل انتہائی چالاک مکار جوکہ عرصہ دوسال قبل سر سے گنجا تھا اب اس نے جعلی بال لگاکر اپنے آ پ کو عامل کہلانا شروع کردیا جس کو کئی مرتبہ خواتین سے چھیڑ چھاڑکرنے پر مار پڑ چکی ہے جبکہ عامل محمد افضل کا کہنا ہے کہ وہ تو دم درود کرتا ہے مخالفین الزام لگا تے رہتے ہیں متاثرہ خاتون مقصودہ زوجہ طالب قوم آرائیں چک 324ج ب نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تحریری درخواست میں جعلی عامل کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔