قصور کی خبریں 9/8/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او قصور عمارہ خان کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا صبح 8بجے اچانک دورہ ‘ڈاکٹرز،نرسز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ‘ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انکے اہل خانہ سے فراہم کی جانیوالی طبی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ تفصیل کیمطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز صبح 8بجے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او فنانس مصدق خان وٹو ‘ڈی او سی عبدالسلام عارف ‘ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرمحمد اشرف جاوید ‘اے ایم ایس ‘ڈی او بلڈنگ ‘ایس ڈی او بلڈنگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈی سی او عمارہ خان نے اپنے دورہ کے دوران ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور اس کے علاوہ آؤٹ ڈور ‘چلڈررن وارڈ ‘سرجیکل وارڈ ‘میڈیکل سٹور ‘ڈائیلسز وارڈ ‘گائنی وارڈ ‘میڈیکل وارڈ ‘لیبارٹری ‘ایکسرے روم ‘ایمرجنسی وارڈ‘کارڈیالوجی وارڈ ‘ ٹی بی وارڈاور دیگر شعبوں میں جا کر مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔انہوں نے باالخصوص ہسپتال کے تمام وارڈوں اور واش رومز کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ایم ایس کو حکم دیا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اس لئے مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ہسپتال احاطہ میں غیر ضروری چیزوں کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور خوبصورت لان تیار کئے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا ون ویلنگ موت کا کھیل ہے ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اپنے پھول جیسے بچوں کو موت کی آغوش میں مت پھینکیں اس سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں کیونکہ آپ کی حفاظت قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے قصور پولیس کا ساتھ دیں خلاف ورزی کی صورت میں مثالی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوک بابا کامل شاہؒ سے چوک شفیع والا سے ہوتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج روڈ تک ون ویلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں آگاہی واک کے دوران شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر ملک طارق محمود،ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر اشفاق حسین کاظمی ، انجمن تاجراں کے عہدیداران حاجی اکرم مغل ،محمد آصف ،باؤ سلیم و دیگر اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔شہریوں نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی اور اسکی ٹیم کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔ڈی پی اوقصور نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے ہر ایک دکاندار،موٹرسائیکل سوار ،رکشہ سواراورریڑھی بانوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ون ویلنگ کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ ون ویلنگ سے نہ صرف آپ کی جان بھی جاسکتی ہے بلکہ آپ ساری عمر کیلئے اپاہج ہو بھی سکتے ہیں۔انجمن تاجراں کے عہدیداران اور شہریوں نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قصور پولیس کے ون ویلنگ کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kasur News

Kasur News

قصور(بیورورپورٹ )ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے دربار کا دورہ ‘25اگست سے شروع ہونیوالے تین روزہ عرس مبارک کے سلسلہ میں سیکورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات کاجائزہ لیا ۔اس سلسلے میں دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے عرس مبارک کے موقع پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی ۔ اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کو سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا تا کہ ملک بھر سے آنیوالے زائرین بہتر ماحول میں اس مذہبی تہوار میں شامل ہو سکیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او اور ڈی پی او نے عرس مبارک کے موقع پر زائرین کی بہت بڑی تعداد کی متوقع آمد کے پیش نظر دربار شریف کے داخلی اور خارجی راستوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عرس مبارک کے موقع پر ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ ‘صفائی ستھرائی ‘لائٹس ‘سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔ اس کے علاوہ عرس مبارک کے موقع پر دربار شریف کو آنے اور جانے والے تمام راستوں اور احاطہ دربار میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائینگے اور ان کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کیلئے سیل قائم کیا جائیگا جو 24گھنٹے سیکورٹی کے معاملات کی نگرانی کریگا۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اے حکام کو حکم دیا کہ فوری طور پر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ مزار کے گردو نواح میں فوری طور پر ناجائز تجاوزات کو ختم کروائیں ۔ محکمہ اوقاف کے افسران کو حکم دیا گیا کہ فوری طور پر دربار شریف کی تزئین و آرائش اور رنگ و روگن کے کام کو مکمل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kasur News

Kasur News

قصور (بیورورپورٹ) نئی سیاسی جماعت “روشن پاکستان لیگ “کے سربراہ جاوید محمود 14 اگست کو پرچم کشائی کریں گے ، پارٹی کے منشور کا اعلان کرینگے ، تیاریاں مکمل،روشن بھیلا میں کارکنان اور انکے چاہنے والوں کے ڈیرے، قصورکے این اے 138میں بڑے سیاسی اپ سیٹ کی ہوم ورک مکمل کرلیا گیاہے، الیکشن لڑنے اور غریبوں کیلئے خود کووقف کرنے کا اعلان متوقع ، تفصیلات کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاویدمحمود نے محتسب پنجاب کی سیٹ سے بھی استعفی دیدیا ہے ،اب وہ سیاسی میدان میں قدم رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ غریب عوام کے مسیحا اور محسن قصور کے طور پرجانے جاتے ہیں ، دوران سروس انہوں نے پنجاب بھر اوربالخصوص قصور میں تاریخی کام کئے ،بعدازیں انہوں نے محتسب پنجاب کی حثیت سے تاریخ رقم کی اور محتسب پنجاب کے دفتر کو شہر شہر پہنچا دیا ، لوگوں کو انکے گھروں پرریلیف دینے کی کوشش کی اور متعدد ایسے فیصلوں کو لکھا بلکہ حکومت پنجاب کو مجبورکیا کہ وہ عام شہری کو انصاف دیں، اب سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاویدمحمود نے نئی سیاسی جماعت “روشن پاکستان لیگ “کی بنیاد رکھی ہے اور اپنی سیٹ محتسب پنجاب سے استعفی دیدیا ہے ، روشن بھیلا میں کارکنان اور انکے چاہنے والوں کی موجودگی میں وہ 14 اگست کو پرچم کشائی کریں گے ، پارٹی کے منشور کا اعلان کرینگے ،سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق قصورکے این اے 138میں بڑے سیاسی اپ سیٹ ہونے جارہا ہے جس کا ہوم ورک مکمل کرلیا گیاہے،توقع کی جارہی ہے کہ اب جاویدمحمود عوام کے پرزور اصرار پرقصور شہر اور اسکے گردونواح سے ایم این اے کا الیکشن بھی لڑنے پربھی غور وفکر کررہے ہیں ۔