پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی دوسالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش محلہ داروں کے آنے پر بچی چھوڑکر فرار ٹیوشن پڑھنے گئی12سالہ بچی غائب شہر میں خوف ہراس تفصیل کے مطابق پیرمحل قادر ٹائون کے رہائشی عبدالشکور کی دوسالہ بچی دعافاطمہ کو دوکس نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اغواکر نے کی کوشش کی بچی کی چیخ پکار پر محلہ داروں کے تعاقب پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار بچی کو چھوڑکر فرار ہوگئے محلہ غوثیہ آباد پیرمحل کے رہائشی محمد رفیق کی 12سالہ بیٹی رضیہ بی بی جوکہ ٹیوشن پڑھنے کے لیے گئی پراسرار طورپر غائب ہوگئی ایک ہی دن دوبچیوں کے واقعہ پر پیرمحل شہر میں سخت خوف وہراس پھیل گیا مقامی پولیس نے اطلاع پر سیکورٹی سخت کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) سانحہ کوئٹہ کے بعد تحصیل پیرمحل میں جشن آزادی کی پرچم کشائی کے علاوہ تمام سرکاری وغیر سرکاری تقریبات منسوخ کردی گئیں اقبال پارک پیرمحل میں گذشتہ 22سال سے منعقدہونے والا گرینڈ کراٹے شو اور تمام ثقافتی ڈرامے ملتوی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تحصیل پیرمحل میں جشن آزادی 14اگست سابقہ روایات کے مطابق شایان شان طریقہ سے منانے کی تیاریاں عروج پر تھیں مگر سانحہ کوئٹہ میں وکلاء صحافیوں اور مریضوں کو دہشت گردی کا بنائے جانے کے سوگ میں تحصیل پیرمحل میں جشن آزادی کی پرچم کشائی کے علاوہ تمام سرکاری وغیر سرکاری تقریبات منسوخ کردی گئیں اقبال پارک پیرمحل میں گذشتہ 22سال سے منعقدہونے والا گرینڈ کراٹے شو اور تمام ثقافتی ڈرامے ملتوی کردیے 14اگست کو شہداء ضر ب عضب اور آرمی پبلک سکول کے شہد ا اور سانحہ کوئٹہ کے شہد اکے لیے قرآن خوانی اور دعاہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) لینڈ ریکار ڈ منصوبہ سے ریکارڈ میں تبدیلی ٹمپرنگ کرکے قیمتی ریکارڈ خراب کرنے سے نجات ملی ون ونڈو آپریشن کے تحت آئندہ اراضی کے متعلقہ ہر کام اب لینڈ ریکارڈ میں ہی ممکن ہوگاان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکار ڈ غلام حسین کاٹھیہ نیریونیو آفیسر چوہدری سلیم اقبال کے ہمراہ صحافیوں کولینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزسسٹم کے بارے میںبریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا جب بھی کوئی نیا کام شروع کرنا ہوتو غلطیاں کوتاہیاں ہوتی ہے مگر آپ اگر غلطیوں کوتاہیوں کو گننے کی بجائے کسی بھی منصوبہ کے فوائد اور دیر پا ثمرات کو دیکھیں اس کے ثمرات آنے والے مستقبل میں فائدہ دیں تو لامحالہ ان غلطیوں کوتاہیوں کو بنیاد بنانے کی بجائے مستقبل کے فوائد کو ملحوظ رکھنا ہی وقت کا تقاضا ہے انہوںنے کہا بظاہر تو یہ بات عجیب سی لگتی ہے کہ پو ری تحصیل کے لوگ دور دراز سے آرہے ہے اور بہت وسیع کام ہے لینڈ ریکاڈ میں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہو سکتی ہر کام کمپیوٹرائز ہو تا ہے پہلے ہو تا تھا کہ پٹواری نظام میں اور رائیٹنگ کر کے ریکارڈ میں تبدیلی کرنا معمول تھا ٹمپرنگ کرکے قیمتی ریکارڈ خراب کر دیتے تھے اب ایسا نہیں ہو گا اگر آپ سوفٹ وئیر میں کو ئی چیز انٹر کر دیتے ہیں تو اس میں تاریخ تک تبدیل نہیں ہو تی اس میں اگر ڈیتا انٹر ہو گیا تو دوبارہ تبدیل نہیں ہو گا جس کو جدید نظام ہارڈ کاپی کے ذریعے ناصرف محفوظ بناکر لوگوں کے قیمتی رقبہ جات کو محفوظ بنادیا گیا ہے بلکہ آنے والے وقت میں کتابوں کے بھاری بھر بوجھ اور کرپشن اور جعل سازی سے نجات مل جائے گی امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ لینڈ ریکارڈ میں جوسکین کرتے وقت غلطیاں ہوئی وہ ختم ہو جائے گی ون ونڈو آپریشن کے تحت آئندہ اراضی کے متعلقہ ہر کام اب لینڈ ریکارڈ میں ہی ممکن ہوگا زرعی اراضی کو پٹواری کے رحم کرم پر چھوڑنے کی بجائے ہر امور متعلقہ مجاز اتھارٹی کے حوالے سے ہونگے انہوںنے بتلایا کہ تحصیل لینڈ ریکارڈ میں اس وقت 6 ورکرزکام کر رہے جبکہ 13ورکر اور درکار ہے جو کہ بہت جلد تعینات کر دیے جائے گے مانیٹرنگ کے ذریعے لینڈ ریکارڈ میں ہرقسم کی رشوت کے دروازے بند کردیے ہیں اگر کوئی لینڈ ریکارڈ کا نمائندہ کسی شخص یا پارٹی سے رشوت یا کسی مد میں پیسے لیتا ہے تو اس ملازم کے خلا ف نہ صرف کاروائی کی جائے گی بلکہ اس کو فی الفور برطرف کردیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نادر ا کے پالیسی سازوں کی انوکھی پالیسیاں قومی شناختی کارڈ بنانے کے لیے سخت ترین پابندیاں آڑے آنے لگی جس کے ماں باپ فوت ہوچکے ہوں اس شخص کا قومی شخص بذریعہ عدالت ڈگری کی پالیسی سے عدالتوں پر بوجھ سمیت نادرا قومی شناختی کارڈ کا حصول خواب بن گیا تفصیل کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جس کا قیام پاکستان کے شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنا تھا آہستہ آہستہ نادرا کے ذریعے ڈیٹا کے ساتھ دیگر امورجن میں ووٹر لسٹوں کی تیاری وغیرہ کا کام بھی لیاجانے لگا نادرا کے اعلیٰ افسران چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پر ایسی پالیسی متعارف کروارہے ہیں جوکہ نہ صرف نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اپنے خلاف جارہی ہے بلکہ ان پالیسیوں کے لاگو کرنے سے نادراکے اپنے عملہ کی طرف سے کی گئی غلطیوں کو درست کروانے اور نام تبدیلی ، وغیرہ جیسے اہم امور کے لیے تکلیف دہ مشکل ترین پراسس مقر رکردیا گیا جس کے تحت نام کی معمولی غلطی ، نام تبدیل کرنے جس میں نام کے پہلے حروف میں محمد ، احمد ، وغیرہ کی درستگی کے لیے عدالت سے ڈگری لینا درا سے قومی شناختی کارڈ بنوانے والے بعض افراد جوکہ 70سے 80سال کی عمر کے افرا دکے لیے ماں باپ کا شناختی کارڈ لانا مہیانہ کرنے پر عدالت سے ڈگری لے کر آنا کی شرط سے ہزاروں افراد قومی شناختی کارڈ بنوانے اوراپنے نام میں نادرا کے عملہ کی طرف سے کی گئی غلطیوں کے پیش نظر درست کروانے کے لیے عدالتوں میں مارے مارے پھر رہے ہیں اگر کوئی شخص عدالت سے ڈگری لینے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اس کی تصدیق کے لیے کئی ماہ لگ جاتے ہیں متاثرین نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف ، چیف جسٹس پاکستان اور چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ جوکہ ہر پاکستانی کا حق ہے کو جاری کرنے کے لیے کم سے کم مرحلہ بنایاجائے اور نادرا عملہ کی طرف سے کی گئی غلطیوں کو شناختی کارڈ بنوانے والے صارف کے کھاتے میں ڈالنے کی بجائے معمولی تصدیق کے بعد درست کرنے کا نظام وضع کیاجائے تاکہ قومی شناختی کارڈ کا حصول ہر پاکستانی کی پہنچان بن سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )صحیح منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ سسٹم بحران کاشکار ہے جس کے باعث نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ مسافروں کوبھی پریشانیوں کاسامناہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھائو اور غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی موجودگی سنجیدہ ٹرانسپورٹرز کے کاروبار کوتباہ کرنے کی سازش ہے ان خیالات کااظہار بابا نصیر احمد نصیر ا منیجر نے پیرمحل ٹرانسپورٹرز کود رپیش مسائل کے سلسلہ میں اپنے بیان میں کیا انہوںنے مزیدکہاکہ پنجاب ٹرانسپورٹ کامحکمہ صوبائی سطح پراورمقامی سطح پرڈسٹرکٹ سیکرٹری آر ٹی اے، ایم ایم پی آئی، موٹروہیکلز ایگزمینر محکمہ ماحولیات اوردیگرمتعلقہ محکموں کارویہ سنجیدہ ٹرانسپورٹرز کے حقیقی مسائل حل کرنے کی بجائے الجھانے میں مصروف ہیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے ضلع بھر کے بس اسٹینڈ وں کے باہر گاڑیاں پارک کرنے اور اڈے بنانے پر پابندی عائد کی تھی مگر چند کی پابندی کے بعد مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اے سی کوچز سٹینڈ بالآخر چند دن کی پابندی کے بعد پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اڈوں کا دوبارہ جنرل بس اسٹینڈوں کے باہر بننے سے سارے ٹرانسپورٹ نظام کوغیرمتوازن کردیاگیاہے جنرل بس اسٹینڈ پیرمحل پر مسافروں کیلئے ضروری سہولیات تک دستیاب نہیں ہیں جبکہ وسیع عریض بس اسٹینڈ ہونے کے باوجود غیر متعلقہ افراد کو بیس منٹ الاٹ ہونے کے باعث عملی طورپر کام کرنے والے ٹرانسپورٹر سخت مشکلات کا شکار ہے لاری اڈا مین گیٹ پر ساری ٹرانسپورٹ ہونے کے باعث سٹرکیں بلاک ہوچکی ہیں جس سے روزمرہ ٹریفک کی روانی متاثرہوتی ہے پیرمحل کا جنرل بس سٹینڈ ہرطرح کی سہولیات سے محروم ہے اورمناسب انتظامیہ نہ ہونے کے باعث ٹرانسپورٹرز کے مسائل بڑھ رہے ہیں اس کے باوجود ٹی ایم اے کمالیہ سالانہ لاکھوں روپے بطور ٹیکس وصول کرکے ڈکارجاتی ہے انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے قوائد کے مطابق جنرل بس سٹینڈ کی آمدن کاایک مقبول حصہ سٹینڈ پرخرچ کرنے کی پابندہے مگر ٹی ایم اے پانچ کروڑ روپے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود کوئی بھی فنڈ خرچ کرنے کوتیارنہیں جس جنرل بس اسٹینڈ ویرانی کاشکار ہے ا نہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاماہانہ تعین کرنے کے طریقہ کار پرنظرثانی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پراتارچڑھائو سے ٹرانسپورٹ کاشعبہ غیریقینی صورتحال کاشکاررہتاہے خاص طورپرکرایوں کے معاملہ پرمسافروں اورٹرانسپورٹرز میں تنازعہ رہتاہے اگرسالانہ بنیادوں پراوسطاً قیمت مقررکردی جائے توصورتحال کومتوازن کرنے میں مددملے گی۔