کراچی (اسٹاف رپورٹ) کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملے کی مذہمت کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما طاہر حسین سید نے حملے میں وکلاء اور معصوم انسانی جانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا افواجِ پاکستان وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم اور تہیہ کر چکی ہے اور دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے فوج کے عزم اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے اور نہ ہی پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
کیونکہ فوج نہ صرف جذبہ ایمانی اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے اور جذبہ حب الوطنی سے مالا مال ہے اور پاکستان کے تحفظ اور بقا ء کے لیے ہمیشہ قربانیا ں دیتی چلی آئی ہے اور آج بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان میں موجود غیر ملکی سیکورٹی اداروں کے ایجنٹ محمود اچکزئی کے روپ میں ہماری صفوں مین موجود ہیں جو کہ اپنے غیر ملکی آقائوں کے اشاروں پر پاک فوج اور انٹیلی جینٹس اداروں کو بدنام کرنے کی سازشش کرتے رہتے ہیں ۔ان لوگوں پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔