لاہور (جیوڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ آج اپنی بیالیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
حدیقہ کیانی 11 اگست 1974 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ۔ وہ اردو ، پشتو اور پنجابی زبان میں متعدد گانے گا چکی ہیں ۔ بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم 1995 میں ریلیز ہوا۔
راز ، روشنی ، رنگ اور آسمان حدیقہ کے مشہور البمز ہیں۔ حدیقہ کیانی کو 2010 میں اقوام متحدہ کی جانب سے خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ۔ حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔