ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اداکار سلمان خان کی طرح بننے کی خواہش رکھنے والے اداکاروں کی تو کوئی کمی نہیں تاہم خود سلمان خان کی شخصیت ایسی ہے جو بہت کم لوگوں سے متاثر ہو پاتی ہے۔لیکن آج کل سلمان خان پر اداکار نواز الدین صدیقی کا رنگ کچھ زیادہ ہی چڑھتا نظر آ رہا ہے۔
سلمان خان نے صحافیوں سے بات چیت میں خود کو نواز اور نواز کو بالی ووڈ کا اگلا سلمان خان بتا دیا۔سلو نے نواز الدین کو فلم انڈسٹری کاسب سے شائستہ اداکار بتاتے ہوئے انھیں باصلاحیت اداکار کے خطاب سے بھی نواز دیا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قطرینہ اب بھی میری دوست ہیں اور وہ ہمیشہ دوست رہیں گی۔