لاہور (کرائم رپورٹر) بی بی پاکدامن کے علاقہ سے نوجوان پرسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق بی بی پاکدامن کے علاقہ عمرفاروق محنت مزدوری کے سلسلے میں چائے کا کام کرتاتھا کہ گزشتہ روز پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔
جس پر ورثاء نے تلاش کرنے کے بعد سے رپورٹ درج کروانے کیلئے کیاتو چوکی بی بی پاکدامن، قلعہ گوجرسنگھ ،تھانہ پولیس لائن، چوکی داتا دربار پولیس ملازمین مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ عمر فاروق کا تعلق تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن سے ہے۔