کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ملیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کے اشتراک سے “ضلع کورنگی جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ “مورخہ 14اگست 2016ء بروز اتوار پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہو گا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر شہزاد پرویز بھٹی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے اس موقع پر دیگر مہمانوںمیں جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی ،امیر جماعت اسلامی شاہ فیصل زون محمد اشرف ،ناظم ناتھا خان گوٹھ ،محمد شفیق کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ملیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شریک ہونگے۔