ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) ڈپٹی ڈی ای او تحصیل ٹیکسلا کی معزور ٹیچر کے اوپر گاڑی چڑھا نے کی دھمکی، معزور ٹیچر سراپا احتجاج۔ مسلسل ہتک آمیز رویہ سے معزور ٹیچر دلبرداشتہ ہو گیا، مجھے خود کشی پر مجبور کیا جا رہا ہے، معزوری اللہ کی طرف سے مجھے ملی اس میں میرا کیا قصور زہنی دباو کا شکار معزور ٹیچر پھٹ پڑا،روتے روتے تمام داستان میڈیا کو سنا دی۔
ای ڈی اوضلع راولہنڈی کو تحریری درخواست میں نوٹس لینے کا مطالبہ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سیکرٹری ایجوکیشن سے داد رسی کی اپیل،پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل ٹیکسلا نے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے غیر مہذب اور غیر اخلاقی حرکت قرار دے دیا،معزور ٹیچر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، تفصیلات کے مطابق وقاص احمد جو کہ معزور کوٹہ پر بطور ایس ای ایس ای میتھ ایلیمنٹری سکول ڈھوک کوکارہ میںاپنے فرائض ادا کر رہا ہے،کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈی ای او کی سربراہی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹیکسلا میں میٹنگ ہوئی جس میں تمام سکولز میں سے ایک ایک ٹیچر کو مدعو کیا گیا ہمارے ہیڈ ماسٹر نے مجھے میٹنگ اٹینڈ کرنے کے لئے بھیجاجب میں وہاں پہنچا تو ہال بھرا ہوا تھاڈپٹی ڈی ای او عبدالخالق نے مجھے دیکھتے ہی کہا کہ لنگڑے تم کیوں آئے ہو یہاں سے دفع ہوجاو،اور مجھے سب کے سامنے بے عزت کر کے نکال دیا،اسی طرح اور میٹنگز میں بھی میرے ساتھ اسی قسم کا سلوک کیا گیا۔
معزور ٹیچر جو ایک ٹانگ اور ایک بازو سے معزور ہے کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ آزمائش مجھ پر آئی ہے ، لنگڑا ہونا کوئی گناہ نہیں،لیکن میرے ساتھ ڈپٹی ڈی او کا مسلسل غیر انسانی سلوک ایک کنبہ کے سر براہ کو زیب نہیں دیتا، معزور ٹیچر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ورکشاپ کے موقع پر ڈپٹی ڈی ای او عبدالخالق نے میرے اوپر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی،تاہم میں خوش قسمتی سے بچ گیا،اور پھر گاڑی کا شیشہ اتار کر بولے کہاکہ تیری ایک ٹانگ تو اللہ کی طرف سے نہیں ملی دوسری میں توڑوں گا،معزور ٹیچر نے روتے ہوئے کہا کہ میرا کیا قصور ہے اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے معزور پیدا کیا تو اس میں میرا کیا دوش ،لیکن ڈپٹی ڈی او کا میرے ساتھ یہ رویہ مجھے انتہائی اقدام پر مجبور کر رہا ہے ، معزور ٹیچر نے اس ضمن میں اپنے تحفظات سے تحریری طور پر ای ڈی او ضلع راولپنڈی اور پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل ٹیکسلا کو آگاہ کردیا ہے جبکہ متعلقہ حکام وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ، اور سیکرٹری ایجوکیشن کو اسکی کاپی ارسال کر دی ہے۔
ادہر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ محمد عجائب ے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور غیر مہذب سلوک قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ڈپٹی ڈی ای او کے خلاف محکمانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے ، صدر پی ٹی یو کا کہنا تھا کہ اس کے عالوہ بھی متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جس سے ٹیچرز دلبرداشتہ ہیں،اس کا سدباب ضروری ہے تاکہ ٹیچرز اپنے فرائض منصبی بغیر کسی دباو اور زہنی ٹینشن کے انجام دے سکیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038