انڈیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر چوہدری نثار علی خان کے بات کرنے سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوا

Speech

Speech

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) انڈیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر چوہدری نثار علی خان کے بات کرنے سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ِسانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیلات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ایم این اے انجم عقیل خان نے ترنول پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان میں اپنی مداخلت بند کرے اور کشمیریوں اقوام متحدہ کی قرار داتوں کے مطابق حق خودارادیت دے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے مسائل جوں کے توں تھے ۔صحافیوں نے مسائل کو اجاگر کر کے علاقے کی تعمیرو ترقی میںاہم کردار ادا کیا اس موقع پر صدر تقریب پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ عمران اشرف نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کردار کسی بھی معاشرہ میں ہمیشہ اہم اورکلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ صحافیوں نے ہمیثہ جان پہ کھیل کر اپنی ذمہ داریاں پوری کیں ۔گلی محلہ سے لے کر ایو ا نو ں کی خبرو ں تک ہر آ د می تک خبر پہنچا نا صحا فییوں کی ہی دوڑ دھوپ کا ثمر ہے ا نہو ں نے کو ئٹہ میں ہو نے والی د ہشت گر د ی کی بھی شد ید مذمت کی۔

تقریب سے چیئر مین پریس کلب اظہر حسین قاضی ،صدر اسحق عباسی، چیئرمین یو سی تر نو ل ملک ر ضوان، یو سی بھڈ ا نہ حفیظ ا لر حمن وائس چیئر مین اکسیر مغل، چیئر مین یو سی جھنگی گلفرا ز خا ن ، امید وار برا ے یو سی سرا ئے خر بو زہ را جہ محمد جا ن، پیپلز پا ر ٹی کے را ہنما ملک عا مریو سی سرا ئے خر بو زہ کے جنر ل کو نسلر ابرا ر عبا سی چو ہد ری جا و ید صد یقی اور میڈم شمیم اے ملک نے بھی خطا ب کیا جبکہ تقر یب میں چئیر مین پکشا ہی فا رو ق عبا سی یو سی سرا ے خر بو زہ کے جنر ل کو نسلر حسن شا ہ، ملک صمدا نی، با بر بٹ ، یو سی تر نو ل جنر ل کو نسلر حکیم خا ن،۔ گلفرا ز اظہر خا ن ،نا ظم جما عت اسلا می تر نو ل ولی اللہ بخا ری ملک جمشید ،وکلاء ،صحافیوںو دیگر نے شر کت کی، اس موقع پر انجم عقیل خان نے ترنول کے صحافیوں کے لئے پچاس ہزار روہے عطیہ کا اع لان کیا جبکہ صدر تقریب راجہ عمران اشرف نے بھی اکی تکلید کی اور موصوف بھی پچاس ہزار روپے عطیہ کا ا علان کر گئے،جبکہ صحافیوں کے مطالبہ پر انھیں پریس کلب کے لئے بلڈنگ مہیا کرنے کا بھی ا علان کیا گیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038