بیجنگ (جیوڈیسک) اپنی شادی کو یادگار بنانے کی آرزو ہر کسی کی ہوتی ہے۔ تاہم چین میں ایک جوڑے نے اپنی شادی پر نئی تاریخ رقم کر دی۔ منچلے جوڑے نے شیشے کے معلق پل پر لٹک کر شادی رچا لی۔
زمین سے 180 میٹر کی بلندی جوڑے کے لیے خصوصی بیڈ تیار کیا گیا جو رسوں کی مدد سے پل کے ساتھ لٹکا ہوا تھا۔ اتنی بلندی پر لٹکے رہنے کے باوجود دلہا اور دلہن کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔
حالیہ عرصے میں شیشے کے پل چینی لوگوں میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہے ہیں اور شادی کے خواہش مند جوڑے اور ہنی مون پر جانے والے اکثر شیشے کے پلوں کا رخ کرتے ہیں تاہم پل سے لٹک کر شادی کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔