لاس اینجلس (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو امریکی شہر لاس اینجلس کے ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے روک لیا گیا۔
شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کا احترام کرتا ہوں مگر ہر بار امیگریشن پر روکا جانا افسوسناک ہے۔
بالی ووڈ کے ڈان شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام نے شاہ رخ خان سےپوچھ گچھ کی جبکہ ان کا نام امریکا کی نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔
شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی امیگریشن حکام ہر مرتبہ انہیں روکتے ہیں ، وہ سیکورٹی معاملات کو سمجھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں تاہم امریکی امیگریشن کی جانب سے روکے جانا افسوسناک ہے۔
اس سے پہلے 2012 میں بھی شاہ رخ خان کو نیویارک کے ہوائی اڈے پر پوچھ گچھ کے لیے تین گھنٹے تک روکا گیا تھا۔