ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرنے والے معمر شخص کو کچل دیا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے معمر شخص دم توڑ گیا، تھانہ صدر پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔
ڈارئیور موقع سے فرار، تفصیلات کے مطابق آصف آباد واہ کینٹ کا رہائشی محبوب حسین جو کہ پی او ایف کا ر یٹائرڈ ملازم تھاپنشن لیکر گھر جارہا تھا کہ مالاکنڈ سٹاپ نزد حمزہ ماربل جی ٹی روڈ کے قریب راولپنڈی سے پشاور جانے والی تیز رفتار کار نمبری MNP-4999 کی زد میں آگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ محبوب حسین سڑک عبور کر رہا تھا تیز رفتار کار نے اسے بری طرح کچل دیا محبوب حسین کو فوری طبی امداد کے لئے پی او ایف ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
حادثہ کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو قبضہ میں لے لیا جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 68 سالہ محبوب حسین کے بیٹے عامر شہزاد کی مدعیت میں زیر دفعات 279/427/322 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038