زیارت چوتیر روڈ پر بی اینڈ آر کی لا پرواہی کا نوٹس لیا جائے۔ سعید احمد کاکڑ

Ziarat

Ziarat

زیارت (نمائندہ) وچہ غوسکی زیارت کے قبائلی رہنما سعید احمد کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زیارت چوتیر روڈ پر جاری کام میں بی اینڈ آر کی لا پرواہی اور غفلت کا نوٹس لیا جائے۔

بی اینڈ آر حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ان کی لاپرواہی کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زیارت چوتیر روڈ پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں جاتی ہے دور دراز علاقوں سے سکول کے بچے اور مریض آتے رہتے ہیں۔

لیکن بی اینڈ آر کا ایکسئین ذمہ داری سے کام سرانجام نہیں دے رہا ہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس کی وجہ سے عوامی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ہم چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری بی ایند آر اور ڈپٹی کمشنر زیارت کی توجہ اس روڈ کی خستہ حالی کی جانب مبذول کراتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایکشن لے کر عوام کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے۔