مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے ) مہمندایجنسی، تاریخ میں پہلی مرتبہ سرحدی دیہات میں جشن آزادی نشانہ بازی کا مقابلہ خاصہ دار فورس اور حلیمزئی اپر مہمند نے سبقت حاصل کر لی۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اور ونگ کمانڈر نے انعامات تقسیم کئے۔ کرکٹ ،والی بال ، فٹ بال اور دیگر مقابلے آخری مراحل میں داخل، غلنئی میں جشن آزادی مشاعرہ ۔ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں ۔ یوم آزادی تقریبات کوئٹہ دھماکے شہداء کے احترام میں سادگی سے منانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تینوں سب ڈویژنز میں جشن آزادی کے مختلف تقریبات اور سپورٹس مقابلے جاری ہیں ۔ جمعرات کے روز سرحدی دیہات بائزئی سب ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر بہائی ڈاگ میں پولیٹیکل انتظامیہ اور ایجنسی سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بین الایجنسی بندوق نشانہ بازی کا مقابلہ ہوا۔جس کو دیکھنے کے لئے مقامی لوگوں اور ایجنسی کے تمام اقوام کے سرکردہ مشران اورمختلف مکاتب فکرافراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جس میں تمام اقوام کے مشران ، لیویز ، خاصہ دار ، مہمند رائفلز، اے پی ایز پیر عبداللہ شاہ، حسیب الرحمن خلیل، نوید اکبر خان اور مہمند رائفلز 201 ونگ کمانڈرلیفٹنٹ کرنل امتیاز خان سمیت صحافیوں نینشانہ بازی میں حصہ لیا۔ جس میں ملک آیاز حلیمزئی نے دو نشانوں کو ، ملک عطاء اللہ ترگزئی، ملک زوتا خان اتمان خیل،ملک جہانزیب مہمند،مہمند پریس کلب کے صحافی لیاقت علی اورملک ثمر خان نے ایک ایک نشانے کو ٹارگٹ کیا۔نتائج کے مطابق قوم حلیمزئی نے اول ، قوم ترگزئی نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔فورسز کے شوٹنگ مقابلے میں خاصہ دار فورس نے اول ، مہمند رائفلز نے سیکنڈاور لیویز فورس نے تیسری پوزیشن پا لی۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائزئی پیر عبداللہ شاہ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر خان ، مہمند رائفلز کے ونگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل امتیاز خان اور ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے انعامات تقسیم کئے۔ اسی طرح جمعہ کے روز ہیڈ کوارٹر غلنئی میں جشن آزادی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں شعراء نے اپنے کلام پیش کیے۔ پولیٹیکل حکام بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے جاری جشن آزادی پروگرامزکے حوالے سے بتایا کہ ہر تقریب میں میں کوئٹہ دھماکے کے شہداء کی درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح مہمند ایجنسی کے عوام بھی اس بڑے المناک واقعے پر افسردہ ہیں ۔ اسلئے مہمند ایجنسی میں جشن آزادی شہدائے کوئٹہ کے احترام میں سادہ مگر پر وقار طریقے سے منائی جائیگی۔ جگہ جگہ پبلک اور اہم مقامات کو جھنڈوں سے سجاکر لوگ اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرینگے۔