خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے) دو جعلی سکیورٹی گارڈز گرفتار ، کمپنی کے افسران کی مدعیت میں مقدمات ت درج ،جبکہ ایک جعلی سکیورٹی اپنے بھائی کی جگہ ڈیوٹی دے رہا تھا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نجی سیکورٹی گارڈز کمپنی کے آپریشن منیجر محمد عارف کو شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ان کی کمپنی کے نام سے خانیوال بہت سے جعلی سکیورٹی گارڈز ڈیوٹیاں دے رہے ہیں ۔جس پر آپریشن منجر نے گزشتہ روز شہر میں ڈیوٹی کرتے ہوئے سعید احمد اور مبشر کو پکڑ کرپولیس تھانہ سٹی کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے دونوں جعلی سکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ جبکہ ایک جعلی سکیورٹی گارڈمبشر اپنے بھائی مدثر کی جگہ ڈیوٹی دے رہا تھا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے تمام سکیورٹی گارڈز ایجنسیز کے مالکان کو ہدایا ت جاری کی جائیں کہ وہ تمام گارڈز کا ڈیٹا متعلقہ تھانہ میں درج کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے ) اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ملکی و قومی ایام تازہ دم ہو کر مناتی ہیں او ر ان پر مسرت و شادمانی کا بھرپور مظاہرہ کرتی ہیں ۔یوم آزادی پاکستای عوام کے لیے سب سے بڑا خوشی کا دن ہے جس کے حوالے سے اس کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں بارے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا اشد ضروری ہے تاکہ وہ تعمیر پاکستان میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی بیڈ منٹن مقابلہ جات کے سلسلہ میں رابرٹس ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈی او سپورٹس شفیق الرحمن خٹک ‘ محمد سرور ‘ طاہر نسیم اور پرویز پراچہ بھی موجود تھے ۔جشن آزادی بیڈ منٹن مقابلہ جات میں میاں چنوں ‘ کبیر والہ اور خانیوال کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔فائنل مقابلے میں محسن اینڈ پارٹنر اور سلمان اینڈ پارٹنر کے درمیان کھیلے گئے جو خانیوال کے محسن اینڈ پارٹنر نے جیت لیا ۔بعد ازاں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے) بچوں کے اغواء کی جھوٹی افواہیں ،ڈاکو بھی متحرک ہو گئے شہریوں کو روک کر لوٹنے کے واقعات کا انکشاف ،مذاحمت کرنے پر اغواء کا شور کرکے مار پیٹ شروع کردیتے ہیں ، شہری شبیر احمد کی ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق جناح کالونی کے رہائشی شبیر احمد اپ نے گائوں 5 کسی سے رات کو گھر آرہا تھا کہ راستے میں بستی باٹیوں والی سڑک پر کھڑے درجنوں افراد نے روک لیا اور کہا کہ کہاں جارہے ہو اور اغواء کاری کا الزام لگا کر شور مچانے لگے کہ وہ بچوں کا اغواء کار ہے اور بدتمیزی شروع کردی اسی دوران اچانک وہاں شبیر کے گائوں کے لوگ آگئے جنہوں نے شبیر احمد کا بتایا اور بڑی مشکل سے اس کی جان بخشی کروائی ۔ شبیر احمد سمیت دیگر شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پتہ کون اغواء کار ہیں جن کی وجہ سے عام شہری پریشان ہیں اور جس کا دل کرتا ہے اپنی لڑائی کا غصہ بھی اسی الزام میں نکال دیتے ہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں ۔شہریوں نے ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے اغواء کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنانے والے لوگوں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے اور مشکوک افراد کی اطلاع پولیس کو دی جائے اگر کوئی مشکوک شخص ہے تو شہری اس کو پکڑیں اور پولیس کے حوالے کردیں کیونکہ اب تک جتنے لوگوں پر بھی بچوں کے اغواہ کا الزام عائد کیا گیا ہے وہ سب جھوٹے نکلے ہیں کسی پر تشدد کرنے کا حق کسی کو نہیں اس لئے ڈی پی او خانیوال شہریوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے زیر اہتمام بار روم ہال میں جشن آزادی کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں وکلاء کے بچوں نے ملی نغمے اور تقاریرکیں ۔تفصیلات کے مطابق امروز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال میں جشن آزاد ی کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میںخانیوال بارکے وکلاء کے بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں جنہیں تقریب میں موجود اعجازالرحمن بیگ ایڈیشنل سیشن جج، زید بن مقصودDCO ، جہانزیب نذیر خان DPOخانیوال ، عابدحسین بھٹی ACخانیوال و دیگر مہمانان گرامی اور وکلاء نے بے حد سراہا اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر بار سعید اختر چوہدری ، جنرل سیکرٹری بار چوہدری محمد شاہد اقبال نے کہا کہ یہ حقیقت ہے نظریہ پاکستان ہی قیام پاکستان کی بنیاد بنا مگر افسوس کہ ہم نے اس نظریے کو ہی دفن کردیا یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان کی تقدیر اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی بدل سکتی ہے موجودہ نسل کوجدوجہد تحریک پاکستان کو یادکروانا نہایت ضروری ہے کیونکہ جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہے ان کا جغرافیہ تبدیل ہوجاتا ہے۔ہم کو یہ آزادی اور پیارا ملک پاکستان کسی نے طشتری میں رکھ کر پیش نہیں کیا اس کی بنیادوں میں ہمارے آبائو اجداد کا خون شامل ہے ۔ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کے نذرانہ دے کر ملک پاکستان حاصل کیا ۔ کیا ہم اپنے ذاتی مفاد ات کو قومی مفادات پر قربان نہیں کرسکتے اگر ایسا کرنے میں ہم کامیاب ہوجائیں تو یقین جانیے تو ہم اپنی آنے والی نسلو ں کو پرامن اور خوش حال پاکستان جس کا خواب علامہ محمد اقبال اور قائداعظم محمدعلی جناح نے دیکھا تھا دے سکتے ہیں۔ آخر میں ملی نغموں اور تقاریر میں حصہ لینے والے بچوں مریم شاہد، محمد جلیس حیدر ، سید حسین حیدر ، زینت نعیم ، غمر علی اکبر، ردا فاطمہ، عرشیان کرم الہیٰ ، مہد اسرار ودیگر کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں اور تقریر کے مہمانان کو بھی خانیوال بار کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے ) )ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی 14اگست 2016کو حسب روایت شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اس موقع پر جشن آزادی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگی ۔صبح 8:59منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے اور 9:00بجے صبح پرچم کشائی اور قومی ترانہ ہوگا ۔پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی سی او زید بن مقصود ‘ ڈی پی او جہانیزیب نذیر خان ‘ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ‘ سرکاری افسران ‘ اساتذہ ‘سیاسی و سماجی شخصیات ‘ سکولوں کے طلبائوطالبات اور عمائدین شہر شرکت کریں گے ۔جشن آزادی کی تقریب میں سکولوں کے طلبائوطالبات تقاریر و ملی نغمے پیش کریں گے ۔10بجے دن ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈی سی او مریضوںمیں مٹھائی تقسیم کریں گے ۔10:30بجے دن پولیس لائن خانیوال میں شہدا ء کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوگی ۔11بجے دن چرچ میں ڈی سی او ‘ ڈی پی او اور منتخب نمائندے یوم آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں کیک کاٹیں گے ۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے )محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے جشن آزادی کھیلوں کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ مڈل سکول 168/10-Rمیں منعقد ہوئے جس کی صدارت محمد سلیم سراقہ نے کی ۔چاروں تحصیلوں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء نے کھیلوں کے مقابلہ میں حصہ لیا نتائج کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جہانیاں نے ضلع بھر میں فٹبال میں پہلی پوزیشن حاصل کی ‘گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 2کبیروالا نے کرکٹ میں پہلی پوزیشن ‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ایم سی نمبر4میاں چنوں نے ہاکی میچ میں پہلی پوزیشن لی ‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 32/10-Rخانیوال نے والی بال میچ میں پہلی پوزیشن اور بیڈ منٹن کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ایم سی نمبر1-Bخانیوال پہلے نمبر پر رہے۔