پیرمحل (نامہ نگار) زندہ قومیں ہی اپنے آزادی کے جشن منایاکرتی ہے 14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے جب تک پاکستان کے وفادار شہریوں کی حیثیت سے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے ہمیں کسی چیز سے خوف زدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہ ہے ان خیالات کا اظہارحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر ، ہمراہ چوہدری خالد سردار سابق ضلع نائب ناظم ، کے جشن آزادی یوم پاکستان کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر آفس پیرمحل میں پرچم کشائی کی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا پاکستان ہمارے اسلاف کی بے بہا قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا جس کی بدولت آج ہم ہندو بنیا کی غلامی سے نجات پانے کے ساتھ ساتھ اسلامی طرز معاشرت کے مطابق زندگی گذارنے کے لئے آزا دہے چوہدری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاقائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے روگردانی کرکے ہم منتشر ہوکر رہ گئے قوم کی بجائے ایک بھیڑچال کی شکل اختیار کرلی قومی سوچ کے فقدان کے باعث ہم نسل نو کے لیے اچھی روایات پیدا نہ کرسکے جس پر چل کر نسل نو اس ملک کو کامیابی کامرانی کی منزل پر رواں دواں کرسکے قیام پاکستان ایثار جدوجہد قربانی کی داستان ہے اسلاف کی قربانیوں کو ہم نے اپنی کوتاہیوں سے گنوادیاقوم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 1947 ء میں وطن عزیز پاکستان حاصل کیا آج وطن کو قوم کی ضرورت ہے انہوں نے کہا 1947 ء میں مسلمان قوم نے کسمپرسی کی حالت میں نامساعدحالات میں ایک ریاست حاصل کرلی جس کی بنیاد کلمہ توحید پر رکھی گئی آج 70سال گذرنے کے بعد ہم اس نعرہ کو عملی طورپر بھول گئے آزادی کا مطلب بھول گئے اپنے اسلاف کی دی گئی قربانیوں کو بھول گئے جس سے آج ہم ایک آزاد قوم ہوتے ہوئے بھی غلامی کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہے ہمیں حکمرانوں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا احتساب کرنا ہے کہ ایک فرد ہوتے ہوئے ہم نے ملک کی تعمیر میں کتنا کردار ادا کیا اس موقع پر پروقار تقریب میں چوہدری سلطان احمد کونسلر ، چوہدری محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل ، محمد اسلم جٹ کونسلر حافظ عبید کونسلر ، ملک کوکب کونسلر، چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار چوہدری طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر عبدالرزاق ڈپٹی ہیڈماسٹر ، محمد انجم ضلعی نائب صدر پنجاب ٹیچر زیونین چوہدری محمداسلم ٹیچر، منور حسین آرگنائزر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر ، نے ٹی ایم اے پیرمحل میں پرچم کشائی کی بعدازاں سو ل ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان میں پھل تقسیم کیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) اقراء ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام جشن آزادی کیک کاٹا گیا میڈم کشور منیر صدر نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا تفصیل کے مطابق خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مقامی دیہی این جی اوزاقراء ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام جشن آزادی کیک کاٹا گیا میڈم کشور منیر صدر نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اس موقع پرانہوںنے کہا آزادی عظیم نعمت ہے مگر ملک دشمن عناصر بے گناہ بچوں بوڑھوں خواتین کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر کشت وخون کرکے ملک میں قتل غار ت کا ماحول پیدا کرکے پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں مگر جو قوم آزادی لینا جانتی ہے وہ اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے دہشت گردوں کو دنیا وآخرت میں سوائے ذلت رسوائی کے کچھ حاصل نہیں انہوںنے کہا کہ قوم کو حقیقی خوشی اس وقت ہوگی جب ملک میں جاری موجودہ دہشت گردی کا خاتمہ ملک بحرانوں سے نجات حاصل کرکے امن سکون کا گہوارہ بنے گا انہوںنے کہا ملک دشمن عناصر پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں مگر پاکستان کے ستر ہ کروڑ عوام ملک دشمن عناصر کی ریشہ دوانیوں کو خاک میں ملاکر دم لیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ آمنہ بی بی جنرل سیکرٹری راحیل گجر چیف ایگزیکٹو ، نائلہ ارشاد ،عظمیٰ بشیر ،نادرا راحیل ، بھی موجود تھیں۔