کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کی جنرل سیکریٹری بیگم شاہ بانو نے فاونڈیشن کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمدخان کی ممانی کی رسم سوئم کے بعد میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام اور نوابزادہ غلام محمد خان کی میزبانی و گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا کی زیر صدارت 14 اگست کی شب کراچی جیم خانہ میں ہونے والی جونا گڑھ ‘ گجرات و کاٹھیاواڑ کمیونٹی کی جشن آزادی کی جو تقریب فاونڈیشن کے چیئرمین و میزبان تقریب نوابزادہ غلام محمد خان کی ممانی کے انتقال کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔
انشاءاللہ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیدریشن میں شامل تمام جماعتوں کے عہدیداران سے مشاورت کے بعد بہت جلد اس کی آئندہ تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا جس میں جونا گڑھ ‘ کاٹھیاواڑ اور گجرات سے تعلق رکھنے والی تمام برادریاں اور قومیتیں بڑی تعداد میں شرکت کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار اور اس کی ترقی ‘ خوشحالی ‘ استحکام و تحفظ کیلئے دیانتدارانہ کردار کی ادائیگی کے عزم و عہد کی تجدید کرینگی۔