جھنگ کی خبریں 15/8/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہری کی جانب سے شکایت پر پنجاب انفارمیشن کمیشن نے سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو24اگست کو طلب کر لیا۔جھنگ کے رہائشی فیصل منظور کی جانب سے مورخہ8اپریل2016 کوسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی درخواست میں صوبہ پنجاب میں آئوٹ آف سکول بچوں کیلئے کیے جانیوالے سروے سے متعلق معلومات مانگی گئی تھیں۔ محکمہ کی جانب سے معلومات فراہم نہ کرنے پر شہری نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو شکایت ارسال کی جس پر انفارمیشن کمشنر کی جانب سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مورخہ11مئی کو نوٹس جاری کیا گیا لیکن اسکے باوجود محکمہ کی جانب سے معلومات کی عدم فراہمی پر درخواست گذار کی جانب سے دوبارہ کمیشن کو شکایت ارسال کی گئی جس پر انفارمیشن کمشنر مختار احمد علی نے سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کے پبلک انفارمیشن آفیسر کو متعلقہ ریکارڈ سمیت 24اگست کو کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے کہ مطلوبہ معلومات مقررہ وقت پر فراہم کیوں نہیں کی گئیں۔ کمیشن کے رو برو پیش نہ ہونے کی صورت میں کمیشن پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون کے سیکشن15اور16کے تحت یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے معلومات چھپانے کے مرتکب ہونے پر جرمانہ یا سزا یا دونوں بھی ہو سکتی ہیں۔ انفارمیشن کمشنر نے مزید کہا ہے کہ اگر محکمہ میںابھی تک پبلک انفارمیشن آفیسر نامزد نہیں کیا گیا تو پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون2013کی سیکشن7کے تحت فوری طور پر پبلک انفارمیشن آفیسر نامزد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال اور ریسکیو 1122 کے سنٹرل اسٹیشن پرپرُ وقار تقریب منعقد ہوئی صبح8:58پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی شیڈول کے مطابق ضلع کی بڑی شاہراہوں پر ایک منٹ کیلئے ٹریفک رک گئی ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پرپرچم کشائی کی تقریب میں ایڈیشنل ڈ سٹرکٹ کلکٹر ملک اویس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید ، ریسکیو سیفٹی آفیسراصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس،اکاونٹ افیسر ضیاء شاہد،اسٹیشن کواڈینیٹرمحمد امین،ٹرانسپورٹ مینٹینینس انچارچ علی چنار عباس،میڈیا سیل انچارچ محمد زبیر،ایم مشتاق ندیم کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیوافسران اورریسکیو اہلکاروںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ریسکیو1122کے دستوں نے ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پر پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس 14اگست حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیااورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید کی قیادت میں ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن سے لیکر چنیوٹ موڑ تک ریلی بھی نکالی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جشن آزادی پاکستان حوالہ سے ڈسٹرکٹ کونسل سیکرٹریٹ کے سبزہ زار میں قومی پرچم کشائی کی ایک سادہاور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرغازی امان اللہ جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہمایوں مسعود سندھو ، اے ڈی سی محمد اویس ملک ، ممبران صوبائی اسمبلی،اے ڈی سی ہارون رشید ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرحبیب بٹر،ای ڈی او سی ڈی خالد راجو،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،ڈی او ماحولیات محمد نواز سیال، اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید سمیت دیگر متعلقہ افسران ، اساتذہ کرام،طلباء اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔شیڈول کے مطابق صبح8:58پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اس دران ضلع کی بڑی شاہراہوں پر ایک منٹ کیلئے ٹریفک رک گئی۔جس کے بعد پولیس اور ریسکیو1122کے دستوں نے ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او غازی امان اللہ نے نوجوانوں کوپاکستان کی تعمیرو ترقی اور مستقبل میں آگے بڑھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ حب الوطنی کے جذبے اور عزم کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کریں۔اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہداکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لئے دعائیںمانگی گئی۔بعدا زاں ڈی سی اوغازی امان اللہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچے جہاں انہوںنے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں مٹھائی ،کھانا اوردیگرسامان تقسیم کیا۔دریں اثناء انہوںنے صنعت زاراور دارالامان کے علاوہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا بھی وزٹ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں میں جشن آزای پیکٹس تقسیم کئے ۔علاوہ ازیں ٹی ایم ایجھنگ، شورکوٹ،احمدپور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں بھی متعلقہ ٹی ایم اووز کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقاریب منعقدہوئی اور اس حوالہ سے تمام تقریبات سادگی سے منائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت ضلعی صدر یوتھ ونگ محمد ارشاد خان نے کی ۔جشن آزاد ی کی تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی سینئر نائب صد ر مسلم لیگ ن چوہدری شریف اختر انصار ی تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شریف اختر انصاری نے نوجوانوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی اورمستقبل میں آگے بڑھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ حب الوطنی کے جذبے اورعزم کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کریں ۔مزیدا نہوںنے کہاکہ میاں نواز شیریف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں۔جشن آزدی کے موقع پر کارکنان کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا ۔اس کے علاوہ دیگر ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی ۔جس میں ملک اصغر مہدی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع مسلم لیگ جھنگ, حفیظ الدین گادھی سٹی جنرل سیکرٹری, محترمہ عابد ہ بشیر صاحبہ ضلعی صدر خواتین ونگ ،انجمن تاجران کے صدر حاجی دلدار علی ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر حاجی ذوالفقا ر انصاری ،انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کے صدر چوہدری جاوید پہلوان اوراس کے علاوہ تحصیل نائب صدر مہر عثمان سیال ،سٹی نائب صدر رانا عمار وجاہت ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد عبیدنعیم اورسینئر رہنما یوتھ ونگ حسیب احمد انصاری اورکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(جھنگ) جھنگ میں 19 وا ں چلر فٹریشن پلانٹ کا افتتاح فوا رہ چو ک جھنگ میں ہوا روٹری کلب جھنگ کے صدر مسعود اسلم اور اسسٹنٹ گور نر سید حسن علی گیلا نی نے اپنے دستے مبا رک سے کیا روٹری کلب کے دیگر ممبران چو ہدری مشتا ق گجر ایڈو کیٹ، فیروز گیلا نی ، با سط گیلا نی ،اور کثیر ممبران نے شر کت کی ۔اس مو قع پر شہید روڈ یو نین کے صدر حا جی مقصود نے روٹری کلب کا شکر یہ آدا کیا اور کہا کہ فلر ٹریشن پلا نٹ سے جھنگ کے لو گوں کو پینے کا صاف اورٹھنڈ اپا نی میسر ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( جھنگ) روٹری کلب کے زیر انتظام گر ین پا کستان پروگرا م کے تحت سپو رٹ کمپلیکس ما ئی ہیر کو 6 سو پو دے دیے گئے اس تقریب میں مہمان خصوصی ڈی ڈی او آ ر ، ہا رون رشید اور اسسٹنٹ گور نر سید حسن علی گیلا نی اور سید وزیر علی شا ہ ایڈو کیٹ ڈسی ایس او سپورٹس طاہر ملک نے شر کت کی اس مو قع پر ڈی ڈی او آ ر ، ہا رون رشید نے گرا ئونڈ میں پو دا لگا کر گرین پا کستا ن پرو گرا م کا افتتا ح کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علما ء اسلام جھنگ یوم آزادی کے حوالہ سے مولانا قاری طارق کی صدارت میں ہو نے والے پروگرام میں مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ ، عبدالرحمن عزیز ، مولانا ذولفقار علی نقشبندی، امجد اقبال ساجد، قاری اقبال حیدری، محمد ابوبکر صدیقودیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملکی سیاست اور معیشت سے غلامی ختم کرنا ہو گی ۔آئی ایم ایف اور جاگیردار وں ،سرمایا داروں اور وڈیروں کا معاشی تسلط ختم کیے بغیر ملک میں حقیقی آزادی کا تصور قائم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ملک میں کو ئی حقیقی جمہوریت قائم ہو سکتی ہے ہم سب کو آج تجدید ِ عہد کرنا ہو گا کہ پا کستان سے فرقہ پرستی ،دہشت گردی کو ختم کر کے اسلام کا عادلانہ نظام لا ئے گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینٹ مارٹین کیتھولک چرچ جھنگ میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ،تقریب میں سینکڑوں مسیحیوں کی شرکت ،پاکستان مینارٹیز الائنس کی مرکزی رہنماء میڈم طاہرہ انجم چوہدری نے پرچم کشائی کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر سینٹ مارٹین کیتھولک چرچ جھنگ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مینارٹیز الائنس کی مرکزی رہنماء میڈم طاہرہ انجم چوہدری، ضلعی صدر یوتھ آصف منور ،آرگنائزر پطرس ندیم کے علاوہ سینکڑوں مسیحی خاندانوں نے شمولیت کی ۔ہونے والی تقریب میں بچوں نے قومی ترآنہ ،ملی نغمیں،ڈرامے پیش کئے ،ملک پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعاکا اہتمام بھی کیا گیا یوم آزادی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ،ملک پاکستان کے حق میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئیں ۔پاکستان مینارٹیز الائنس کی مرکزی رہنماء میڈم طاہرہ انجم چوہدری نے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں خصوصاًمسیحیوں نے ملک پاکستان کے قیام، ترقی اور خوشحالی کیلئے نہ صرف کوشش کی بلکہ اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے ۔پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کو ظاہر کرتا ہے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ریورنڈ فادر یعقوب یوسف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک پاکستان میں کرسچن مسلم اتحاداور امن و امان کیلئے دن رات ایک کرنا ہو گا ملک سے دہشت گردی ،کرپشن ،نا انصافیوں ، فرقہ واریت کے خلاف متحد ہونا ہو گا ۔پاکستان مینارٹیز الا ئنس کے ضلعی صدر یوتھ آصف منور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحیوں نے قیام پاکستان کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،اپنی عزتوں اور جانو ں کی قربانیاں دیں،اقلیتیں ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی چاہتی ہیں ،سلیکشن سسٹم کو ختم کر کے براہ راست الیکشن کروائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحیوں کو برابری کے حقوق دینا ان کا بنیادی حق ہے ۔آرگنائزر پطرس ندیم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے مذہبی اقلیتوں کو بنیادی شہری سہولیات میسر کی جائیں ۔اس موقع پر کیتھولک چرچ جھنگ میں پرچم کشائی کی گئی اور اس موقع پر شرکاء میں میٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور کیک بھی کاٹا گیا ۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News